گوگل نے یوٹیوب خرید لیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویب سرچ گوگل تفریحی ویڈیو والی ویب سائٹ یو ٹیوب (YouTube) کو ایک اعشاریہ پینسٹھ ارب ڈالر کے عوض خریدنے پر تیار ہوگئی ہے۔ یو ٹیوب کا آغاز صرف انیس مہینے پہلے ایک گیراج سے ہوا تھا اور اس کا شمار مشہور تفریحی ویب سائٹوں میں ہوتا ہے۔ اس کے ماہانہ دیکھنے والوں کی تعداد بہتر (72) ملین ہے۔ گوگل اور یو ٹیوب صارفین کے تعاون سے اپنا ڈیٹا بڑھاتے ہیں اور تھوڑے ہی عرصے میں دونوں نے حیران کن ترقی کی ہے۔ یوٹیوب خریدنے کے باوجود گوگل اپنی گوگل ویڈیو کو جاری رکھے گا اور اس کے ساتھ یوٹیوب اپنی علیحدہ حثیت سے چلتی رہے گی۔ یوٹیوب پر لوگ اپنی ویڈیو لگا سکتے ہیں جہاں اسے کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔ یوٹیوب کا آغاز صرف انیس مہینے پہلے ہوا اور آج اس پر ایک سو ملیئن ویڈیو کلپ موجود ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یوٹیوب اور گوگل کا اکھٹا ہونا ویب سائٹ کے استعمال کرنے والوں کے تعاون سے بننے والی سائٹ کے لیئے بہت بڑی بات ہے۔ یوٹیوب کو فروری 2005 میں کچھ ویڈیو کے شوقین افراد نے ایک گیرج سے شروع کیا اور اب بھی اس کے سٹاف کی تعداد صرف سڑسٹھ ہے۔ | اسی بارے میں ’گوگل معلومات حوالے کردے‘19 March, 2006 | نیٹ سائنس گوگل کا آن لائن نظام ِادائیگی29 June, 2006 | نیٹ سائنس گوگل:نشانہ سوفٹ ویئرمارکیٹ28 August, 2006 | نیٹ سائنس گوگل: کتابیں چھاپنے کی سہولت30 August, 2006 | نیٹ سائنس گوگل پر 200 سال پرانی خبریں06 September, 2006 | نیٹ سائنس ’گوگل،مائیکرو سافٹ میں تصفیہ‘24 December, 2005 | نیٹ سائنس ’گوگل‘ کا امریکہ آن لائن میں حصہ21 December, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||