بی بی سی ٹی وی انٹر نیٹ پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ بی بی سی چینلز کی نشریات اب انٹر نیٹ پر مہیا کی جا رہی ہیں۔ ریڈیو اور ٹی وی پر بیک وقت نشر کیے جانے والے بی بی سی ون اور بی بی سی ٹو کے پروگراموں کو اب انٹر نیٹ کے صارفین کو مہیا کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ موبائل فون پر ان پروگراموں کے ٹکڑے بھی دکھانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ ایک ایسی مشین بنائی جارہی ہے جس کے اوپر ٹی وی پر نشر ہونے والے تمام پروگراموں کو ایک ہفتے تک انٹر نیٹ صارفین دیکھ سکیں گے۔ برطانوی اخبار گارڈین کو ایک انٹرویو میں بی بی سی کی ایگزیکٹویو بینیٹ نے کہا کہ ان کو امید ہے کہ اگلے ایک سال کے اندر بی بی سی ٹی وی کے پروگراموں کو بیک وقت ٹی وی، ریڈیو اور انٹر نیٹ پر نشر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی کو انٹر نیٹ پر پروگرام نشر کرنے کا خیال اس سال مارچ میں آیا جب ’ڈاکٹر ہو‘ کا ایک پروگرام انٹر نیٹ پر لیک کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بی بی سی کے ان منصوبوں کو ابھی بی بی سی کے بورڈ آف گورنرز سے منظور کروانا اور جو پروگرام اور گانے نشر کیے جانے ہیں ان کے حقوق کے بارے سے متعلق معاملات کو حل کرنا باقی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||