BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 July, 2006, 14:28 GMT 19:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاول کے دانے کے برابر میموری چِپ
میموری چپ
اس چِپ کو بازار میں آنے میں کم از کم دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے
کمپیوٹرمصنوعات تیار کرنے والی کمپنی ہیولٹ پیکارڈ نے چاول کے دانے کے برابر ایک ایسی مختصر چِپ تیار کی ہے جس میں سو صفحات پر مشتمل مواد محفوظ کیا جا سکےگا اور اس کے ساتھ اس چپ سے ڈیٹا وائرلیس کے ذریعے منتقل بھی ہو سکےگا۔

میموری سپاٹ چِپ کو برسٹل میں ’ایچ پی ریسرچ لیبارٹری‘ میں چار سال کی تحقیق کے بعد بنایا گیا ہے۔

یہ چپ دو سے چار مربع ملی میٹر کی ہے اور اس پر پانچ سو بارہ کلو بائیٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے۔’ایچ پی‘ کا کہنا ہے اس چپ کے مستقبل میں آنے والی اقسام میں اور بھی زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

’ایچ پی‘ کی میموری سپاٹ ٹیم کی تیار شدہ یہ چپ اتنی چھوٹی ہے کہ اسے کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے آلے میں لگایا جا سکتا ہے۔ تاہم ابھی اس چِپ کو بازار میں آنے میں کم از کم دو سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

اس چپ کا استعمال یہ جاننے کے لیئے بھی کیا جا سکے گا کہ کوئی دوا جعلی تو نہیں۔ اس کے علاوہ اسے ہسپتالوں میں مریضوں کی کلائیوں پر باندھ کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کرنے اور پوسٹ کارڈز میں آواز یا وڈیو شامل کرنے کے لیئے استعمال کیا جائےگا۔

اس چپ میں 10 میگا بائیٹ ڈیٹا محفوظ کرنے یا منتقل کرنے میں صرف دس سیکنڈ کا وقت لگے گا جو کہ ریڈیو کے شارٹ رینج سسٹم بلیو ٹوتھ سے بھی زیادہ برق رفتار ہے۔

’ایچ پی‘ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ہاورڈ توب کا کہنا ہے کہ’یہ چپ حقیقی اور ڈیجیٹل دنیاؤں کے درمیان رابطے کا کام کرے گی‘۔ یہ چپ اتنی چھوٹی ہے کہ اس کو چھپائی کے دوران دستاویزات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسے کسی بھی سطح پر باآسانی چپکایا بھی جا سکتا ہے۔

’ کیلفورنیا مارکیٹ ریسرچر کری ایٹو سٹریٹیجز‘ کے سربراہ ٹم بیجارن کا کہنا ہے کہ ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ مستقبل میں اس چپ کا کاروبار کامیاب ہونے کے امکانات روشن ہیں‘۔

چپ کے تمام حصوں کو، جن میں موڈیم، اینٹینا، مائیکرو پروسیسر اور میموری شامل ہیں، ایک ہی یونٹ میں تیار کیا جا سکتا ہے جس سے اس چپ پر آنے والے اخراجات میں کمی آئے گی۔ ’ایچ پی‘ کے اندازے کے مطابق جب اس چپ کو بنانے کا عمل شروع ہوگا تو ایک چپ پر صرف ایک ڈالر کا خرچ آئے گا۔

اسی بارے میں
ماحول دوست مائیکرو چِپ
30 June, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد