BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 30 June, 2006, 11:14 GMT 16:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماحول دوست مائیکرو چِپ
مائیکرو چپس
نئی تکنیک میں عمل کی تیزی کے لیئے الٹرا وائلٹ لیمپ استعمال ہوتا ہے
برطانوی ماہرین نے ایک ایسی تکنیک تیار کی ہے جس کی مدد سے ارزاں اور ماحول دوست مائیکرو چپ تیار کی جا سکتی ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کی ٹیم نے اپنے اس تجربے کے دوران جدید مائیکرو چپ کے اہم جزو سلیکون ڈائی آکسائیڈ کی تیاری میں کم درجۂ حرارت اور بالا بنفشی شعاؤں(الٹراوائلٹ ریز) کا استعمال کیا۔

مائیکرو چپ بنانے کے حالیہ رائج عمل میں سلیکون ڈائی آکسائیڈ کو ایک ہزار سینٹی گریڈ درجۂ حرارت تک گرم بھٹیوں میں تیار کیا جاتا ہے جبکہ نئی تکنیک میں یہ تیاری عام درجۂ حرارت پر کی گئی جس میں توانائی کا استعمال بھی کم ہوا۔

عام درجۂ حرارت پر سلیکون ڈائی آکسائیڈ کی تیاری کا عمل کیونکہ بہت سست ہوتا ہے اس لیئے چپ بنانے والےسلیکون کو بہت زیادہ درجۂ حرارت پرگرم کرتے ہیں۔ نئی تکنیک میں تیاری کے عمل کی تیزی کے لیئے ایک تیس سنٹی میٹر لمبا الٹرا وائلٹ لیمپ استعمال کیا جاتا ہے۔

 مائیکرو چپ بنانے کے حالیہ رائج عمل میں سلیکون ڈائی آکسائیڈ کو ایک ہزار سینٹی گریڈ درجۂ حرارت تک گرم کردہ بھٹیوں میں تیار کیا جاتا ہے جبکہ نئی تکنیک میں یہ تیاری عام درجۂ حرارت پر ہوتی ہے اور اس میں توانائی کا استعمال بھی کم ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف لندن کے پروفیسر این بوائیڈ کا کہنا ہے کہ’اس دریافت کا مطلب ہے کہ نہ صرف توانائی کے اخراجات میں کمی کی وجہ سے عام صارفین کے زیرِاستعمال برقی اشیاء کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ یہ ماحول کے لیئے بھی بہتر ثابت ہوگا‘۔

مائیکرو چپس ان پیچیدہ برقی سرکٹس سے مل کر بنتی ہیں جو کہ ٹرانسسٹرز جیسے مختلف سیلکون اجزاء سے تیار ہوتے ہیں اور مائیکروچپس کی تیاری کے لیئے درکار مادے انتہائی خالص حالت میں استعمال کیئے جاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیمبرج کے ڈاکٹر ڈگلس پال کا کہنا ہے کہ مادے کا خالص پن ہی وہ چیز ہے جو کہ اس نئی تکنیک کی کامیابی میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ بہت سے لوگ اس قسم کے نتائج سامنے لا چکے ہیں لیکن وہ تمام ٹیکنیکس برقیات کے میدان میں اس لیئے کام نہ آ سکِیں کیونکہ ان کی ’ڈیفکٹ ڈینسٹیز‘ بہت زیادہ تھیں‘۔

اسی بارے میں
جسم میں چِپ لگ سکتی ہے
06 July, 2004 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد