مائیکروسافٹ کا نیا آپریٹنگ سسٹم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امید کی جا رہی ہے کہ اگلے چند ہفتوں میں مائیکرو سافٹ اپنا نیا آپریٹنگ سسٹم وسٹا لانچ کریگی جس کا عوامی سطح پر جنوری سے استعمال شروع ہو جائےگا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ یہ سسٹم کتنا محفوظ ہوگا۔ اس سلسلے میں مائیکروسافٹ نے دیگر ماہرین سے رابطہ شروع کر دیا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے سکیورٹی پروگرام مینیجر سارہ بلیکنشپ نے کہا کہ ’ ہم یہاں کئی مسائل پر غور کرنے کے لیئے اس کانفرینس میں شرکت کرنے آئے ہیں ان میں ریسرچ کے مختلف پہلوؤں پر غور کرنا، باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا، نئی ٹیکنالوجی کو سمجھنے،صارفین کی ضرورتوں کا پورا خیال رکھنے کے علاوہ اپنے پروڈاکٹ کو کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رکھنا شامل ہے‘۔ ہیکروں کے ذریعہ کمپیٹر سافٹ ویئر کے ناجائز استعمال کمپنیوں کے لیئے چیلنج رہاہے۔ اب اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ سن دوہزار سات مائیکرو سافٹ کے لیئےاچھا سال ثابت ہوتا ہے یا برا کیونکہ ایکس پی سسٹم کے بعد وسٹا کے لانچ کیا گیا ہے جس کی سکیورٹی سے متعلق کئی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ ہانی کینٹ کمپنی کےمائک ڈیوس کا کہنا ہے کہ ’اب مائیکر سافٹ کے کام کرنے کے طریقوں میں نماں تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اب وہ لوگوں کو اپنے یہاں بلا کر اپنے کوڈ سے متعلق خامیوں پر مشورہ کرتے ہیں۔ یہ کہنے کے بجائے کہ وہ دنیا کے نمبر ون ہیں اب ایک دوسرے سے مدد حاصل کرنے سے بھی نہیں گریز کر رہے ہیں‘۔ مائیکرو سافٹ کے ڈیگ میکور وسٹا سافٹ ویئر کی سکیورٹی کے تمام پہلوؤں پر نظر رکھتے ہیں۔ یورپی یونین نے مائیکرو سافٹ کے ان اقدام پر افسو س جتایا ہے جس کے تحت اس نے ایک آزاد فرم کے توسط سے کچھ سافٹ ویئر فراہم کرا رہی ہے۔ یورپی یونین کا کہنا ہے مائیکروسافٹ کے یہ قدم کاروبار کے طریقوں کے خلاف ہے۔ وہ اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم وسٹا پر وہ ہر طرح کا نہ صرف کنٹرول رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی کہ یہ سکیورٹی سسٹم کس کو فراہم کیا جائے اور کس نہ کیا جائے ۔ | اسی بارے میں وِنڈوز پروگرام کے نقص دور کریں10 February, 2005 | نیٹ سائنس ونڈوز کا نیا ورژن’ونڈوز وسٹا‘ 26 July, 2005 | نیٹ سائنس ’ونڈوز وسٹا میں وائرس نہیں ہے‘08 August, 2005 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کی نئی سرمایہ کاری07 December, 2005 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کا جدید براؤزر25 April, 2006 | نیٹ سائنس مائکروسافٹ پر بھاری جرمانہ13 July, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||