BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 26 July, 2005, 10:25 GMT 15:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ونڈوز کا نیا ورژن’ونڈوز وسٹا‘
ونڈوز آپریٹنگ نظام
مائیکروسافٹ ونڈوز دنیا کے نوے فیصد ذاتی کمپیوٹروں پر چل رہا ہے
سافٹ ویئر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ ونڈوز کے نئے ورژن کا نام’ونڈوز وسٹا‘ ہو گا۔

یہ آپریٹنگ نظام جسے ابھی تک ’لانگ ہارن‘ کے کوڈ نام سے جانا جاتا تھا 2006 کے اواخر تک مارکیٹ میں آئے گا۔ ونڈوز کا موجودہ ’ایکس پی‘ ورژن پانچ برس قبل مارکیٹ میں لایا گیا تھا اور اس نئے نظام کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

ونڈوز کے دو آپریٹنگ نظاموں کے متعارف کروائے جانے کے دوران یہ اب تک کا سب سے بڑا وقفہ ہے۔

اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو مقررہ وقت تک مارکیٹ میں لانے کے لیے مائیکرو سافٹ اس آپریٹنگ سسٹم میں کچھ پروگرام بھی شامل نہیں کرے گا۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ تین اگست کو اس نظام کا ایک تجرباتی ورژن سامنے آئے گا۔

مائیکروسافٹ ونڈوز وہ آپریٹنگ نظام ہے جو دنیا کے نوے فیصد ذاتی کمپیوٹروں پر چل رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ’ونڈوز وسٹا‘ کمپیوٹر کی دنیا میں ایک نئی جہت کو روشناس کرائے گا اور اس میں کمپیوٹر سکیورٹی ایک اضافی رکن کے طور پر نہیں بلکہ لازمی جزو کے طور پر شامل ہو گی۔

آپریٹنگ سسٹم کے نام کی تبدیلی کے متعلق ونڈوز کے پراڈکٹ جنرل مینجر بریڈ گولڈ برگ کا کہنا تھا کہ اس عمل کی وجہ لوگوں کی توجہ مبذول کروانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’ نام بدل دینے سے لوگوں کی توجہ اب صرف ایک نئی چیز پر ہی مرتکز رہے گی‘۔

اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے کہا تھا کہ اس نئے نظام میں صارف کی مرضی کے بغیر کسی بھی سافٹ وئیر کا کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ ہونا ناممکن ہو جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد