مائیکرو سافٹ اورای یومیں معاہدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکرو سافٹ نےاپنے ونڈوز ایکس پی کے نئے ورژن کا نام ونڈوز ایکس پی ہوم ایڈیشن این رکھنے کے یورپی یونین کے دباؤ کو قبول کر لیا ہے۔ امریکی سافٹ وئیر کمپنی کی جانب سے یورپی یونین کی بات تسلیم کرنے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔کیونکہ گزشتہ برس کمپنی پر ایک بڑا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ نئے نام میں این کا مطلب ’not with media player‘ ہے یوروپی یونین کا کہنا ہے کہ ونڈوز ایس پی کے اس نئے ورژن کے استعمال سے جس میں میڈیا ایڈیشن نہیں ہے صارفین کو مایوسی ہوسکتی۔ گزشتہ برس برسلز نےمائیکرو سافٹ پر ونڈوز ایس پی سافٹ وئیر میڈیا پلئیر کے بغیر فروخت کرنے پر 640 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا۔ اب مائیکرو سافٹ نئے ایڈیشن کے نام کے ساتھ این لگانے پر رضامند ہو گیا ہے۔ یہ نیا ایڈیشن کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کو مہیا کرا دیا گیا ہے اور چند ہفتوں میں یورپ میں اس کی فروخت شروع ہو سکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||