 |  موبائل بنانے والی کمپنیاں کانز میں مل رہی ہیں |
نوکیا نے سافٹ ویئر تیار کرنے والی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ اور موسیقی ڈاؤن لوڈ کرنے والی امریکی ویب سائٹ لاؤڈ آئی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے باعث اب صارفین نوکیا کے اُن فونوں پر گانے اور رِنگ ٹونز ڈاؤن لوڈ کرنے کے قابل ہو جائیں گے جن پر مائیکروسافٹ کا ایک خصوصی ڈیجیٹل سافٹ ویئر موجود ہو گا۔ موبائل فونوں پر کام کرنے والے سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنیوں کے حوالے سے مائیکروسافٹ اور نوکیا کا مقابلہ رہتا ہے لیکن اس نئے سمجھوتے کے باعث اب نوکیا پر مائیکروسافٹ کا تیار کردہ سافٹ ویئر ہی کام کرے گا۔ نوکیا کی جانب سے یہ اعلان کانز میں منعقدہ موبائل فونوں کے ایک تجارتی میلے کے دوران کیا گیا۔ اس دوران نوکیا کی جانب سے تین نئے فون بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔ |