BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 13:41 GMT 18:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکرو سوفٹ کو جرمانے کا خطرہ
مائیکرو سوفٹ
مائیکرو سوفٹ پر مارکیٹ میں تسلط کے غلط استعمال پر 655 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا۔
سوفٹ وئیر بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سوفٹ نے اگر اگلے چند روز میں یورپی یونین کے ساتھ مارکیٹ میں اجارہ داری کے معاملات پر سمجھوتہ نہ کیا تو کمپنی پر روزانہ پانچ ملین ڈالر جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

مارچ 2004 میں یورپی یونین نے مائیکروسوفٹ کے خلاف مارکیٹ میں اپنے تسلط کے غلط استعمال پر 655 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا تھا اور کمپنی کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ اپنے سوفٹ وئیر کے بارے میں پوشیدہ حقائق تک اپنے حریفوں کی رسائی کو آسان بنائے۔

یورپی یونین کے اس فیصلے کی وجوہات یہ بتائی گئی تھیں کہ اس طرح مارکیٹ پر صرف ایک کمپنی کی اجارہ داری کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور دوسری کمپنیوں کو ایسے سوفٹ وئیر بنانے میں مدد ملے گی جو مائیکرو سوفٹ کی ونڈوز کے ساتھ بغیر کسی مشکل کے کام کرسکیں۔

اگر مائیکروسوفٹ نے ان احکامات پر جون کی پہلی تاریخ تک عمل نہ کیا تو اس پر روزانہ جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔ اس تاریخ تک مائیکرو سوفٹ کو یورپی یونین کو تفصیلً یہ بتانا ہے کہ وہ کس طرح یورپی یونین کے ان احکامات پر عمل کرے گا۔

مائیکرو سوفٹ کو یورپی یونین نے یہ حکم بھی دیا تھا کہ وہ ونڈوز کا ایک ایسا ورژن بھی پیش کرے جس میں میڈیا پلئیر نہ ہو تاکہ ایسے پلئیر بنانے والی دوسری کمپنیاں بھی مارکیٹ میں اپنی پروڈکٹس متعارف کروا سکیں اور کمپیوٹر استعمال کرنے والے یہ فیصلہ خود کرسکیں کہ انہیں کون سا پلئیر چاہئیے۔

ڈیجیٹل چیلنج
کیا بل گیٹس نئے مسائل کا مقابلہ کرسکیں گے
گیٹس کی مشکلات
مائیکروسوفٹ اپنی تاریخ کے نازک ترین دور میں
66امریکہ کو نقصان
ایشیائی طالب علموں کو ویزا نہ دینے کا نقصان
66ایک اور مفت بلاگ
مفت بلاگ کے لیے اب مائیکروسافٹ بھی تیار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد