 |  ایشیا سے آنے والے طالب علموں کی تعداد میں پینتیس فیصد کمی ہوئی ہے: گیٹس |
مائیکرو سافٹ کے سربراہ بِل گیٹس نے امریکہ کی ویزہ پالیسی پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد پہلے کے مقابلے میں کم تعداد میں ایشیائی طالب علموں کو امریکہ کے ویزے دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس پڑھنے کے خواہش مند طالب علموں کو امریکہ آنے سے روکنا ملک کے لیے اچھا نہیں۔ سوٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بِل گیٹس نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس پڑھنے کے لیے آنے والے طالب علموں کی تعداد میں پینتیس فیصد کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے طالب علموں کی آمد پر پابندیوں سے امریکہ کی کمپیوٹر کی صنعت میں صف اوّل کا ملک ہونے کی حیثیت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔ |