نئے ونڈوز کی ایک جھلک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس نے ایک کانفرنس میں نئے ونڈوز سسٹم کی اہم خوبیاں بیان کیں جس کا کوڈ نام لانگ ہارن رکھا گیا ہے۔ یہ نیا ورژن 1995 میں ونڈوز 95 آنے کے بعد اب تک کا سب سے بڑا اپڈیٹ کہا جا رہا ہے۔ اس کانفرنس میں ڈیسک ٹاپ کا نیا ڈیزائن بھی پیش کیا گیا جو معلومات کو تلاش اور جمع کرنے کے تیز اور بہتر طریقوں سے مزین ہے۔ بل گیٹس نے بتایا کہ اس کا مکمل ورژن دسمبر 2006 میں آنے کی توقع ہے لیکن اس کا نامکمل ورژن موسم گرما میں مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتا ہے۔ بل گیٹس نے ونڈوز ہارڈ ویئر انجینئرنگ کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ’ہم نے لوگوں کے سامنے اس نئے ونڈوز کی ایک جھلک پیش کی کہ ہے، یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے‘۔ لانگ ہارن ونڈوز زیادہ محفوظ ہوگی، پہلے سے کہیں بہترگرافک ٹیکنالوجی، تیز اور بہتر کارگردگی کے ساتھ اسے دسمبر 2006 میں جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’اس دوران ہم لوگوں کی رائے سننے اور اس پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اس میں کچھ تبدیلیاں بھی کی جائیں اور اس کی ریلیز میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔‘ اپنی تقریر کے دوران بل گیٹس نے کہا کہ مائیکرو سافٹ بنانے والوں نے اس بات کو یقینی بنانے پر خاصی توجہ دی ہے کہ کمپیوٹر پر لوگوں کا ڈیٹا محفوظ رہے۔ ونڈوز کے سابقہ ورژن کو اس سلسلے میں کافی حد تک تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اس نئے ورژن میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||