مائیکروسوفٹ پر پابندیاں برقرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی یونین کی ایک عدالت نے مائیکرو سوفٹ پر یورپی کمیشن کی طرف سے عائد کی گئی کئی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے یہ پابندیاں مائیکرو سوفٹ کی مارکیٹ میں اجارہ داری کو کم کرنے کی غرض سے عائد کیں تھیں۔ اب لکسمبرگ میں یورپی یونین کی عدالت نے ان پابندیوں کو جائز قرار دیتے ہوئے مائیکرو سوفٹ سے کہا ہے کہ انہیں اپنے کچھ تجارتی راز ظاہر کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ مائیکرو سوفٹ کو ونڈوز کا ایک ایسا یورپی ورژن بھی بنانا ہوگا جس میں آڈیو اور ویڈیو پلیئر شامل نہ ہوں۔ عدالت نے مائیکرو سوفٹ پر عائد چھ سو ساٹھ ملین ڈالر کا جرمانہ بھی برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے مائیکرو سوفٹ کا یہ موقف مسترد کردیا کہ اس فیصلے سے کمپنی کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ مائیکرو سوفٹ یورپی یونین کی سب سے اعلیٰ عدالت یورپین کورٹ آف جسٹس میں اپیل کرسکتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||