مائکروسافٹ پر بھاری جرمانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یورپی کمیشن نے کمپیوٹر سافٹ ویئر بنانے والی کمپنی مائکروسافٹ پر 357 ملین ڈالر( 280.5 ملین یورو) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ مائکروسافٹ پر کمپٹیشن مخالف پالسیاں اپنانے کا الزام ہے۔ یورپی کمیشن نے یہ جرمانہ مائکروسافٹ پر اس لیئے عائد کیا ہے کہ کمپنی اس کے کمپٹیشن سے متعلق فیصلے پر عمل نہیں کر رہی تھی۔ دو سال قبل یورپی کمیشن نے فیصلہ دیا تھا کہ مائکروسافٹ کو اپنی حریف کمپنیوں کو ’وِنڈوز‘ سسٹم کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنی ہوگی تاکہ یہ کمپنیاں جو پروگرام تیار کریں وہ ونڈوز پر ٹھیک چل سکیں۔ اس وقت بھی انسداد اجارہ داری اور کمپیٹیشن سے متعلق قوانین کی روشنی میں کمیشن نے مائکروسافٹ پر بھاری جرمانے عائد کیا تھا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اب بھی اگر مائکروسافٹ نہیں سدھرتی تو اس پر فی یوم تین ملین یورو کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ مائکروسافٹ کا موقف ہے کہ وہ کمیشن کے فیصلے پر عمل کرتی رہی ہے اور اب وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔ مائکروسافٹ کے وکیل بریڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ مائکروسافٹ اپنے حریفوں کو اٹھارہ جولائی تک معلومات کا آخری حصہ فراہم کر دے گی جو کہ یورپی کمیشن کے چوبیس جولائی کی ڈیڈلائن سے پہلے ہے۔ | اسی بارے میں مائیکروسافٹ کا جدید براؤزر25 April, 2006 | نیٹ سائنس مائیکرو سوفٹ کو جرمانے کا خطرہ31 May, 2005 | نیٹ سائنس مائیکرو سافٹ اورای یومیں معاہدہ29 March, 2005 | نیٹ سائنس مائیکروسوفٹ پر پابندیاں برقرار22 December, 2004 | نیٹ سائنس مائیکروسافٹ کے خلاف تحقیقات25 August, 2004 | نیٹ سائنس ’ونڈوز سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘31 July, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||