مائیکروسافٹ کا جدید براؤزر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مائیکروسافٹ کے مقبول انٹرنیٹ ایکسپلورر براؤزر کا نیا ورژن اپنی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ سافٹ ویئر کے اس بڑے ادارے نے ابھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 کا تجرباتی ورژن جاری کیا ہے اور امریکہ، جرمنی اور جاپان میں اس تجرباتی ایکسپلورر کے استعمال کرنے والوں کو مفت ٹیلیفون پر مدد بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ اس سے متعلقہ مسائل کو اجاگر کرکے اس کے حتمی ریلیز سے قبل براؤزر میں مناسب ردو بدل کیا جاسکے۔ مائیکروسافٹ کو دیگر براؤزرز مثلاً فائر فاکس کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا ہے جنہوں نے ایکسپلوررز کی دنیا میں چند جدید نظام متعارف کروائے ہیں۔ امید ہے کہ مائیکروسافٹ کا ایکسپلورر 7 اس سال جولائی کے بعد ریلیز کردیا جائے گا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ نیا براؤزر ایسے کئی مسائل کو بھی حل کرنے میں مددگار ہے جو ماضی میں بینکنگ اور خبروں سے متعلقہ ویب سائٹس پر وقتاً فوقتاً پیدا ہوتے رہے ہیں۔ یہ نیا براؤزر موجودہ براؤزرز سے زیادہ محفوظ ہے اور اس میں تخریبی سافٹ ویئرز سے متاثر نہ ہونے کی بھی صلاحیت موجود ہے۔ فی الوقت مائیکروسافٹ ایکسپلورر دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا براؤزر ہے۔ | اسی بارے میں مائیکروسوفٹ کو نئے’ڈیجیٹل چیلنج‘ کا سامنا16 May, 2005 | نیٹ سائنس ’ایپل‘ کمپیوٹر محفوظ نہیں رہے18 February, 2006 | نیٹ سائنس پی سی وائرس کے بیس سال23 January, 2006 | نیٹ سائنس ویگاس: الیکٹرانکس کی عظیم نمائش05 January, 2006 | نیٹ سائنس ایپل میں ایسا بھی کیا21 April, 2005 | نیٹ سائنس ایپل کا نیا کمپیوٹر ’میک منی‘12 January, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||