BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 June, 2006, 03:56 GMT 08:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدرتی آفات سے بچاؤ کی مہم
اقوام متحدہ کےادارے یونیسکو نے قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیئے ایک بین الاقوامی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں بچوں کو سکول میں قدرتی آفات کے بارے میں تعلیم اور سکولوں کی عمارات کو محفوظ بنانے پر زور دیا جائے گا۔

جینیوا سے ہمارے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات کی صورت میں بچے سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوتے ہیں۔ پاکستان میں آٹھ اکتوبر 2005 کو آنے والے زلزلے میں زلزلے میں سکول جانے والے کے سولہ ہزار بچے ہلاک ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کی اِس مہم میں سکولوں کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ وہ قدرتی خطرات سہہ سکیں۔ یہ سکول ہی ہیں جہاں بچے قدرتی آفات میں اپنے آپ کو بچانے کے طریقے بھی سیکھتے ہیں۔

اس کی مثال دس سالہ برطانوی لڑکی ٹلی سمتھ ہے جس نے سونامی کے بارے میں چھٹیوں پر تھائی لینڈ جانے سے کچھ ہی پہلے اپنے سکول میں پڑھا تھا۔ جب اس نے سمندر کو پیچھے ہٹتے دیکھا تو اُس نے لوگوں کو ساحل سے دور ہوجانے کے لیئے خبردار کردیا۔

اقوام متحدہ کا کہنا کے قدرتی آفات کے بارے میں تعلیم کو نصاب کا حصہ بنانا ہوگا۔ زلزلے یا سیلاب کے علاقے میں رہنے والے بچوں کو اِن آفات سے پہلے آنے والی نشانیوں کی پہچان ہونی چاہیئے تاکہ وہ بروقت اقدامات کرکے اپنی جان بچاسکیں۔

بچوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ جنگلوں کی کٹائی سے لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرتے ہیں اور یہ کہ گھر بنانے کے لیئے محفوظ مقامات کا انتخاب کیسے کیا جائے۔

اقوام متحدہ کو یقین ہے کہ یہ آسان سبق بچوں کو آگاہ اور مضبوط بناتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں کوئی قدرتی آفت انسانی المیہ میں تبدیل نہ ہو۔

سونامی ممبئی کنسرٹ
سونامی متاثرین کے لیے پاک انڈیا ممبئی کنسرٹ
سونامی: چھ ماہ مکمل
سونامی سےمتاثرہ ممالک میں تقریبات کا انعقاد
بی بی سی سروے
آفات کا سال: سونامی، کٹرینا، جنگِ عراق
سات اکتوبر 1958
تجزیہ: فوج اقتدار پر پہلی بار قابض ہوئی اور ۔۔۔
ممبئی، کل اور آج
زندگی واپس آ رہی ہے لیکن ڈر بھی موجود ہے
اسی بارے میں
سونامی اور سیاست پر اثرات
23 December, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد