بحرہ ہند میں زلزلہ، سونامی کا خطرہ کم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے سونامی کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کے زلزلے کی 8:7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن زلزلہ آنے کے چار گھنٹے گزرنے کے بعد ماہرین کے مطابق سونامی کا خطرہ کم ہو گیا ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے نیاس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کئی عمارتیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور کئی لوگ ان عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ علاقے کے ملکوں میں حکومتوں نے لوگوں کو وارننگ جاری کی لیکن بعد کئی ملکوں نے یہ وارننگ واپس لے لی۔ امریکی جیالوجکل سروے کے ترجمان کے مطابق دسمبر 2004 میں آنے والے تاریخ کے بدترین سونامی کے بعد بحرہ ہند میں آنے والا یہ سب سے شدید زلزلہ ہے۔ یہ زلزلہ اس جگہ کے قریب ہی آیا ہے جہاں گزشتہ دسمبر کی چھبیس تاریخ کو زلزلہ آیا تھا اور جس کی وجہ سے بحرہ ہند میں سونامی طوفان سے تین لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے۔ سمندر کی سطح کے نیچے آنے والے زلزلوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی لہروں کو سونامی کہا جاتا ہے۔ بحرہ ہند کے ملکوں جن میں انڈونیشیا، سری لنکا، بھارت سنگا پور نے لوگوں کو سونامی کے خطرے سے خبردار کیا اور لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ محفوظ مقامات کی طرف چلے جائیں۔ زلزلہ جو جی ایم ٹی کے مطابق 4:15 منٹ اور مقامی کے مطابق 11:15 منٹ پر آیا تین منٹ تک رہا۔ انڈونیشیا کے صوبے بندہ آچے میں بی بی سی کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر بھاگ پڑے۔ لیکن اب صورتحال نسبتاً بہتر ہوئی ہے۔ دسمبر میں آنے والے سونامی میں سب سے زیادہ تباہی بندہ آچے میں ہوئی تھی۔ بندہ آچے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کئی مکانات گر گئے ہیں جس سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے ۔ مزید اطلاعات آ رہی ہیں۔ آنڈونیشیا کے وزیر اطلاعات سوفیان دجلیل نے کہا ہے حکومت کو ابھی تک سونامی آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور انڈونیشیا کی حکومت صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ اسی طرح بھارتی حکومت نے بھی جزیرہ انڈومان اور نکوبار میں باشندوں کو سونامی کے خطرے سے خبردار کیا ہے اور لوگ بلند علاقوں کی طرف جانے کی ہدایت کی۔ بھارت کے ایک وزیر نے کہا کہ ایک اور سونامی کے خطرے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ملائشیاء کے دارالحکومت سے بی بی سی کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ عمارتوں سے باہر کھلے آسمان تلے نکل آئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||