سونامی: مرنے والوں کی یاد میں تقریبات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بحر ہند میں آنے والی سونامی سے متاثرہ ملکوں میں اس سانحے کی پہلی برسی کے موقع پر تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سونامی سے سب زیادہ متاثر ہونے والے جزیرے بند آچے میں تقریب کا اہتمام کیا اور مقامی وقت آٹھ بج کر سولہ منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ یہ وہ وقت تھا جب سمندر کی پہلی لہر جزیرے پر آئی تھی تھائی لینڈ میں عیسائوں اور بدھ مت کے ماننے والوں کی طرف سے منعقد کی گئی تقریبات اسی ساحل کے کنارے ہوئیں جہاں آج سےایک برس قبل تقریباً ساڑھے پانچ ہزار افراد اس طوفان کی نذر ہوئے تھے ـ ان تقریبات میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ سویڈن کے سینکڑوں باشندے بھی تھائی لینڈ میں ان تقریبات میں شریک ہونے کے لیے پہنچے ہیں۔ سویڈن کے سینکڑوں سیاح سونامی کی نذر ہو گئے تھے۔ سونامی سے سب زیادہ متاثر ہونے انڈونیشیا کے صدر نے سوسیلو بمبانگ یدویونو نے بندہ آچے کے علاوہ نیاس نامی جزیرے پر کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی۔ بندہ آچے میں تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔اس موقع کے ایک ایک خاص سٹیج بنایا گیا تھا جس کے سامنے ایک ہزار لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا کے صدر نیاس میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ نیاس جزیرے کی زیادہ تر آبادی عیسائی ہے اور مارچ میں آنے والے زلزلے میں یہاں نو سو لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ فٹ بال گراونڈ میں ہونے ولی اس دعائیہ تقریب میں تقریباً چھ سو لوگوں نے شرکت کی۔ سری لنکا میں جہاں سونامی سے اکتیس ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے وہاں کے صدر مہندرا راجا پکشے ایک شمالی گاؤں پرالیا میں دعائیہ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ وہ گاؤں ہے جہاں پر ایک ٹرین کو سمندر کی لہریں بہا کر لے گئی تھیں اور اس ٹرین میں سوار دو ہزار لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ سری لنکا کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے وہاں سونامی کی لہر آئی تھی۔ آج ٹھیک اسی وقت پانچ منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور اس کے بعد صدر ہلاک ہونے والوں کی یاد میں بنائی گئی یادگار کا افتتاح کریں گے۔ | اسی بارے میں سونامی: مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ20 January, 2005 | آس پاس سونامی سے ہزاروں یتیم ہوئے13 January, 2005 | آس پاس سونامی، ہولناکی کا اصل چہرہ 04 January, 2005 | آس پاس سونامی کیسے گزری۔۔۔02 January, 2005 | آس پاس سونامی کی تباہی، ویڈیو دیکھیں31 December, 2004 | آس پاس ’سونامی‘ کیا چیز ہے26 December, 2004 | آس پاس بحر ہند میں زلزلہ: عینی شاہدین کی رپورٹیں26 December, 2004 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||