بین المذاہب کانفرنس کا اختتام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی میں بین المذاہب پر ہونے والی دو روزہ کانفرنس اختتام کو پہنچی ہے جس پر ایک مشترکہ قرارداد منظور کی گئی ہے جس میں مذاہب کے نام پر معصوم لوگوں کے خون بہانے اور دہشتگردی اور تشدد کی مذمت کی گئي ہے۔ یہ قرارداد جمعرات کی شام کانفرنس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے ساتھ یو این میں ایک مشترکہ کانفرنس میں پڑھ کر سنائي۔ کانفرنس میں بین المذاہب مکالمے کے تجویز کنندہ سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ، امریکہ کے صدر جارج بش، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری، افغانستان کے صدر حامد کرزئي، اور اسرائیل کے صدر شمون پیریزسمیت ستر ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم، وزرائے خارجہ اور سفیر شرکت کر رہے تھے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی مذہب بیگناہ لوگوں کا خون بہانے اور دہشتگردی اور تشدد کی اجازت نہیں دیتا اور کانفرنس کے شرکاء نے تمام مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والی اقلیتیوں پر روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک، عدم برداشت ، نفرت انگيز اظہار، اور انہیں ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام انسانوں، مختلف مذاہب و عقائد اور تہذیبوں کے درمیاں مکالمے ، رواداری، برداشت اور مفاہمت کی اہمیت پر زور دیا۔ قرارداد میں کہا گيا ہے کہ جنرل اسمبلی تہیہ کرتی ہے کہ مختلف مذاہب و عقائد کے درمیاں رواداری اور مکالمے اور امن کی ثقافت کی ترویج عام کرنے اور انسانی حقوق کے احترام قائم کرنے کیلیے مذہبی رہنمائوں، سول سوسائٹی اور ممالک کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کی حمایت اور حوصلہ افزائي کی جاۓ گي۔ یہاں یہ دلچسپ امر ہے کہ مکالمہ بین المذاہب یا ثقافت امن کی تجویز کندہ سعودی عرب کے خلاف عالمی شہرت کی انسانی حقوق کی تنظیمیں خود سعودی عرب کے اندر مذہبی اقلیتوں اور عورتوں کے حقوق کی پامالی کی رپورٹیں جاری کرتی رہی ہیں۔ جب ایک صحافی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل سے سوال کیا کہ کیا وہ رواداری اور مذہبی اقلتیوں کوحقوق خود سعودی عرب کے اندر بھی دیں گے تو پرنسٹن یونیورسٹی امریکہ کے گریجویٹ پرنس سعود الفیصل نے کہا ’جب مکہ اور پھر میڈرڈ میں بین المذاہب پر مکالمہ امن کی تجویز آئي تھی تو یہ طے کیا گيا تھا کہ نظریات کو اپنی جگہ چھوڑ کر کم از کم مکالمے کیلیے مختلف مذاہب و عقائد کے لوگ ایک جگہ مل کر بیٹھ سکتے ہیں۔‘ شہزادہ سعود الفیصل سعود عرب میں اصلاحات اور جدیدیت کے عملبرداار سمجھے جاتے ہیں جنکی سعودی حکومت اور قدامت پرست حلقوں میں مخالفت پائي جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کو انکے بین المذاہب کے درمیان مکالمۂ امن کی کے تجویز اور مختلف مذاہب و عقائد اور ثقافتوں کے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی کاوشوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ |
اسی بارے میں ’دنیا اسلام کے فرضی خوف میں مبتلا ہے‘14 November, 2008 | آس پاس سعودی تجاویز، اسرائیل کا خیرمقدم13 November, 2008 | آس پاس پاکستانی صدر امریکہ پہنچ گئے12 November, 2008 | آس پاس امریکہ میں بین المذاہب کانفرنس 11 November, 2008 | آس پاس اسلام و عیسائیت: قربت کی کوشش04 November, 2008 | آس پاس ’اسامہ القاعدہ میں فعال نہیں رہے‘14 November, 2008 | آس پاس ’پاکستان کے اندر بھی کارروائی ضروری ہے‘10 September, 2008 | پاکستان امریکہ کے غلام نہیں: گیلانی02 September, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||