امریکہ میں بین المذاہب کانفرنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایک بین المذاہب عالمی سربراہ کانفرنس ہورہی ہے جس میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری بھی شرکت کرنے آر ہے ہیں۔ بارہ نومبر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر میں ہونیوالی یہ کانفرنس سعودی عرب کے فرمانروا بادشاہ عبداللہ کی اس تجویز کی روشنی میں بلائي گئی ہے جو انہوں نے گذشتہ جولائي میں سپین میں میڈرڈ کانفرنس کے دوران عیسائیت، اسلام، یہودیت، بدہ مت اور ہندو مت کے ماننے والے ممالک کی نمائندگي کرنے والے وفود کے سامنے رکھی تھی۔ تہذیبوں کے درمیان مکالمۂ امن کے عنوان سے نیویارک میں ہونیوالی اس کانفرنس میں امریکہ کے صدر بش بھی خطاب کریں گے۔ اگرچہ اس بین مذاہب کانفرنس میں یہودی مذہب کی نمائندگی کرنے کے لیے نمائندہ یہودیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئي ہے، لیکن ایک یہودی ویب سائیٹ کے مطابق، یہ پہلی دفعہ ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ عبد اللہ نے اسرائیل کو بھی بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، صدر آصف علی زرداری بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے گیار نومبر کو نیویارک پہنچ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں جنرل اسمبلی نےگذشتہ دسمبر میں پاکستان سمیت اٹھاون رکن ممالک نے’اقوام عالم کے مابین امن کے لیے بین المذاہب اور بین التہاذیب مکالمے اور تعاون پر زور دیتے ہوئے قرارداد منظور کی تھی۔ سخت اقتصادی کساد بازاری اور زر مبادلہ کے شدید بحران تلے آۓ ہوۓ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا گذشتہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں امریکہ کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ صدر زرداری نے گذشتہ ماہ ستمبر کے آخری ہفتے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ مقامی پاکستانی میڈیا کے مطابق، صدر آصف زرداری کی امریکہ کے نو منتخب صدر باراک اوبامہ سے بھی کروانے کی کوششیں جاری ہیں |
اسی بارے میں جنرل کیانی کے بیان کا خیر مقدم11 September, 2008 | پاکستان ’پاکستان کے اندر بھی کارروائی ضروری ہے‘10 September, 2008 | پاکستان امریکہ کے غلام نہیں: گیلانی02 September, 2008 | پاکستان ایک اور امریکی حملہ، بارہ ہلاک12 September, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||