’اسامہ القاعدہ میں فعال نہیں رہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے کہا ہے کہ اگرچہ اسامہ بن لادن اب القاعدہ کی معمول کی کارروائیوں سے علیحدہ رہتے ہیں لیکن پھر بھی یہ تنظیم امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ جمعرات کو اٹلانٹک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ’اگر ان کے ملک پر کوئی بڑا حملہ ہوا تو اس میں القاعدہ کا ہاتھ ہو گا۔‘ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن نے کہا کہ سعودی شدت پسند شاید پاکستان کے شمال مغربی قبائلی علاقے میں کہیں روپوش ہیں۔ ’حقیقت میں، ایسا لگتا ہے کہ وہ جس تنظیم کے سربراہ ہیں اس کے معمول کے آپریشنوں سے وہ زیادہ تر علیحدہ ہی رہتے ہیں۔‘ ہیڈن نے کہا کہ بن لادن اپنی بقا کے لیے بہت زیادہ کوشش کر رہے ہیں اور ان کی گرفتاری امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔
’ان (اسامہ) کی موت اور گرفتاری کا ان کے ماننے والوں پر بہت اثر ہو گا، القاعدہ کے سرگرم کارکنوں اور پوری دنیا کے شدت پسندوں پر چاہے وہ اس کے کارکن نہ بھی ہوں۔‘ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ القاعدہ افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ میں ابھی بھی پھیل رہی ہے۔ سی آئی اے کے مطابق فلپائن، سعودی عرب، انڈونیشیا اور عراق میں القاعدہ کی کارروائیوں کو روکنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں اسامہ سے منسوب آڈیو ٹیپ جاری 16 May, 2008 | آس پاس القاعدہ کے حامیوں کی تشویش24 October, 2008 | آس پاس ’اقوام متحدہ اسلام دشمن تنظیم ہے‘03 April, 2008 | آس پاس اسامہ کا دو دنوں میں دوسرا پیغام21 March, 2008 | آس پاس متنازعہ کارٹون، اسامہ کی دھمکی19 March, 2008 | آس پاس علی حمزا کو عمر قید کی سزا04 November, 2008 | آس پاس اسامہ کے ڈرائیور کو 66 ماہ قید کی سزا07 August, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||