اسامہ کے ڈرائیور کو 66 ماہ قید کی سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گوانتاناموبے میں ہونے والے پہلے فوجی ٹرائل میں جیوری نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور کو دہشت گردی کا مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ساڑھے پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔ جیوری نے ہمدان کو دہشت گردی میں مدد کرنے کے بعض الزامات کا مرتکب قرار دیا تاہم انہیں قتل کی سازش سمیت دیگر کئی الزام سے بری کر دیا۔ سلیم ہمدان کے بارے میں یہ فیصلہ گوانتانامو بے کی کیمپ جیل میں امریکی فوجی افسروں پر مشتمل ’جنگی جرائم کے ٹرائبیونل‘ کا پہلا فیصلہ ہے۔ استغاثہ کا کہنا تھا کہ ہمدان نے نوگیارہ کے حملوں کی سازش میں ’اہم کردار‘ ادا کیا تھا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ہمدان کو کم از کم 30 سال سزا دی جانی چاہیئے۔ جب کہ صفائی کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم نچلے درجے کا ملازم تھا۔
اگر ہمدان کے پکڑے جانے سے لے کر اب تک کا عرصہ سامنے رکھا جائے تو ان کی سزا پانچ ماہ بعد ختم ہو جانی چاہیئے۔ تاہم پینٹاگون نے کہا ہے کہ انہیں سزا ختم ہونے کے بعد بھی بطور ’جنگجو دشمن‘ کے حراست میں رکھا جائے گا۔ امریکہ کا موقف ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو غیر معینہ مدت کے لیے اس وقت تک حراست میں رکھ سکتا ہے جب تک کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے۔ سلیم ہمدان یمنی ہیں اور انہیں نومبر دو ہزار ایک میں افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ہمدان کے خلاف الزامات کی سماعت تین دنوں اور آٹھ گھنٹے پر مشتمل رہی۔ ہمدان نے یہ تسلیم کیا تھا کہ وہ 1997 سے لے کر 2001 تک اسامہ بن لادن کے لیے 200 ڈالر ماہانہ اجرت پر کام کرتے رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ تنخواہ کے لیے کام کرتے تھے نا کہ امریکہ کے خلاف جنگ کے لیے۔ |
اسی بارے میں بن لادن کے ڈرائیور پر جرم ثابت06 August, 2008 | آس پاس اسامہ:ڈرائیور کے خلاف مقدمہ شروع22 July, 2008 | آس پاس اسامہ کا ڈرائیور، سماعت ملتوی17 May, 2008 | آس پاس القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی تصدیق03 August, 2008 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||