BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 August, 2008, 14:46 GMT 19:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بن لادن کے ڈرائیور پر جرم ثابت
سلیم ہمدان
اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور کا عدالت میں سماعت کے دوران سکیچ
گوانتاناموبے میں ایک امریکی فوجی جیوری نے اسامہ بن لادن کے سابق ڈرائیور کو دہشت گردی کا مجرم قرار دیدیا ہے۔

سلیم ہمدان کے بارے میں یہ فیصلہ گوانتانامو بے کی کیمپ جیل میں امریکی فوجی افسروں پر مشتمل ’جنگی جرائم کے ٹرائبونل‘ کا پہلا فیصلہ ہے۔

جیوری نے ہمدان کو دہشت گردی میں مدد کرنے کے بعض الزامات کا مرتکب قرار دیاتاہم انہیں سازش سمیت دیگر کئی الزام سے بری کر دیا۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ہمدان نے نوگیارہ کے حملوں کی سازش میں ’اہم کردار‘ ادا کیا تھا۔ جب کہ صفائی کے کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ملزم نچلے درجے کا ملازم تھا۔

سلیم ہمدان یمنی ہیں اور انہیں نومبر دو ہزار ایک میں افغانستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ہمدان کے خلاف الزامات کی سماعت تین دنوں اور آٹھ گھنٹے پر مشتمل رہی۔

واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار ایڈم بروکس کا کہنا ہے کہ صدر بش کیمپ جیل میں اس پہلی مکمل سماعت کو اس بات کے لیے دلیل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں کہ گوانتانامو بے کا نظام چل سکتا ہے۔

فائل فوٹوامریکہ کا درد سر
آخر امریکہ گوانتانامو میں کیوں پھنس گیا؟
مستقبل داؤ پر
گوانتانامو،امریکی سپریم کورٹ فیصلہ کرےگی
گوانتانامو قیدی گوانتانامو کتابچہ
دو ہزار تین کا کتابچہ انٹرنیٹ پر شائع
پہلا مقدمہ، پہلی سزا
گوانتانامو:مسلمان آسٹریلیوی کو سزائے قید
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد