’اقوام متحدہ اسلام دشمن تنظیم ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
القاعدہ کے نائب رہنما ایمن الظواہری نے اقوام متحدہ کو مسلمان دشمن ادارہ قرار دیا ہے اور اس پرحملوں کی حمایت کی ہے۔ مصر سے تعلق رکھنے والے القاعدہ کے رہنما نے انٹر نیٹ پر اپنے تازہ پیغام میں اسامہ بن لادن کی خیریت کے بارے میں بھی اطلاع دی۔ ایمن الظوہری نے القاعدہ کے مستقبل کے بارے میں سوالوں کے جواب بھی دیئے جو اس وایب سائٹ کے ذریعے پوچھے گئے تھے۔ القاعدہ کی ذرائع ابلاغ سے متعلق تنظیم السحاب کے مطابق ان میں فلسطین سے لے کر خواتین شدت پسندوں کو حاصل مواقعوں تک مختلف سوالات شامل تھے۔ نوے منٹ طویل اس پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا کہ اقوام متحدہ اسلام اور مسلمانوں کی دشمن ہے۔ انہوں نے بن لادن کے علیل ہونے کی خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ شیخ اسامہ بن لادن بالکل خیر خیریت سے ہیں اور ان کےدشمن ہمیشہ ہی ان کے بیمار ہونے کی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں۔ ایمن الظوہری نے اس پیغام میں اسرائیل کے اندر اور اسرائیل کے باہر یہودیوں پر حملے کرنے کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلمان بھائیوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ خدا کی مدد اور رہنمائی سے اسرائیل میں اور اسرائیل سے باہر یہودیوں کو نشانہ بنانے کی پوری کوشش کریں۔ تازہ بیان گزشتہ مہینے جاری ہونے والے اس بیان کے تسلسل میں آیا ہے جس میں ایمن الظوہری نے اسرائیل اورامریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی بات کی تھی۔ القاعدہ کے حامیوں اور اس تنظیم کے بارے میں تجسس رکھنے والے افراد کی طرف سے نو سو کے قریب سوال پوچھے گئے۔ القاعدہ کے سرکردہ رہنما اسامہ بن لادن اور ایمن الظوہری دونوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں روپوش ہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیل سے انتقام لیں:ایمن الظواہری 24 March, 2008 | آس پاس الجزائر بم دھماکے، القاعدہ کا دعویٰ11 December, 2007 | آس پاس بغداد اور سامرہ میں پندرہ ہلاک24 August, 2007 | آس پاس ’پاکستان میں فوجی کارروائی پرغور‘22 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||