اسرائیل سے انتقام لیں:ایمن الظواہری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسامہ بن لادن کے نائب رہنما ایمن الظواہری نے ایک اسلامی ویب سائٹ پر جاری کی گئی مبینہ ٹیپ میں مسلمانوں کو امریکہ اور اسرائیلی مفادات پر حملے کرنے کی تاکید کی ہے۔ اس ریکارڈنگ میں،جس کی اصلی ہونے کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی ہے، اسرائیل سےغزہ کی پٹی پرحملے کے بعد انتقام لینے کے لیے زور دیا گیا ہے۔ اس صوتی پیغام میں ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ مسلمان کو فلسطین کی حمایت صرف احتجاج کی حد تک نہیں بلکہ مسلح لڑائی کے ذریعے کرنا چاہیے۔ یہ ٹیپ ایک اسلامی ویب سائٹ پر لگائی گئی ہے جس کے ساتھ اسامہ بن لادن سے منسوب دو تقاریر بھی منسلک کی گئی ہیں۔اس آڈیو پیغام کے ساتھ القاعدہ میڈیا آرم الصاحب کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ یہودیوں اور امریکیوں کے مفادات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا جائے اور ان تمام لوگوں کو بھی جوکہ مسلمانوں پر حملے کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ایمن الظواہری نے اپنے اس پیغام میں مسلمانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ ’اپنے ٹارگٹ پرکڑی نظر رکھیں، رقوم جمع کریں، حملہ کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار تیار رکھیں اور باقاعدہ منصوبہ بندی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنائیں‘۔ اس بیان میں کسی مخصوص ہدف کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم پیغام میں مصر، سعودی عرب اور اردن پر اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ حماس کی زیر کنٹرول غزہ کی پٹی کا محاصرہ کرنے کے لیے ’شیطانی اتحاد‘ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن نے بھی گزشتہ ہفتے اپنے ایک پیغام میں مسلمانوں سے عراق میں امریکی فوج کےخلاف لڑنے کی اپیل کی تھی اور یورپی ممالک کو اپنےاخباروں میں پیغمبر اسلام کے متنازعہ کارٹون شائع کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ | اسی بارے میں ویٹو: عرب دنیا کی امریکہ پر تنقید 12 November, 2006 | آس پاس راکٹ حملے میں اسرائیلی ہلاک27 May, 2007 | آس پاس بیت حانون جنازوں میں ہزاروں شرکاء09 November, 2006 | آس پاس بیروت پر پھر بمباری شروع03 August, 2006 | آس پاس اسرائیل نےالٹی میٹم مسترد کردیا03 July, 2006 | آس پاس ہلاکتیں، ہم ذمہ دار نہیں: اسرائیل13 June, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||