بغداد اور سامرہ میں پندرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد اور شمالی شہر سامرہ میں ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بغداد کے مغرب میں شُلہ کے علاقے میں امریکی فوج اور شیعہ ہتھیار بندوں کے درمیان جھڑپوں میں دس افراد ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے۔ یہ علاقہ شیعہ رہنما مقتدہ الصدر کی مہدی آرمی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ سامرہ میں دو افراد عراقی فوج اور ہتھیار بندوں کے مابین جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔ ایک رپورٹ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت القاعدہ جنگجوؤں کے طور پر کی گئی ہے۔ بعد میں عراقی افواج نے سامرہ میں ایک علیحدہ جھڑپ میں تین مزید افراد کو ہلاک کر دیا۔ | اسی بارے میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، چودہ ہلاک22 August, 2007 | آس پاس عراق:’عالم سمیت 22ہلاک‘23 August, 2007 | آس پاس اہم ریپبلکن سینیٹر کا انخلا پر زور 24 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||