امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، چودہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں ایک کارروائی کے دوران ’بلیک ہاک‘ قسم کے ہیلی کاپٹر کی تباہی سے اس کے چودہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو شمالی عراق میں پیش آنے والے اس حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی تھی اور اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ اس سال جنوری میں دیالہ کے صوبہ میں بلیک ہاک کے گرنے کے بعد سے امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کا سب سے بڑا حادثہ ہے۔ عراق میں کسی ہیلی کاپٹر کی تباہی کا سب سے بڑا حادثہ جنوری دو ہزار پانچ میں پیش آیا تھا جب اردن کے ساتھ سرحد کے قریب ایک سپر سٹالین گر گیا تھا۔ اس حادثے میں تیس میرین فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔ فوجی حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کو علی الصبح کی جا رہی کارروائی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے تھے۔ تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر میں عملے کے چار ارکان کے علاوہ دس دیگر فوجی بھی سوار تھے جن کا تعلق اتحادی ٹاسک فورس سے تھا۔ اگرچہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا تاہم فوجی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک حتمی طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ ہیلی کاپٹر کس جگہ گِرا تاہم حادثے کے بارے میں جاری ہونے والا بیان تکریت میں مقیم کثیرالاالقوامی فوج کی شمالی ڈویژن کی طرف آیا ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار مائیک وولرج کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں ہیلی کاپٹروں کے یکے بعد دیگرے حادثات سے یہ ظاہر ہوتا ہے ان پر امریکی فوج کا دار و مدار بہت زیادہ ہے اور یہ کہ اس کے ہیلی کاپٹر زیادہ قابل بھروسہ نہیں ہیں۔ | اسی بارے میں عراق بم دھماکہ گورنر ہلاک11 August, 2007 | آس پاس صدر بُش کے پرانے ساتھی مستعفی13 August, 2007 | آس پاس عراق دھماکے، دو سو ہلاک دو سو زخمی15 August, 2007 | آس پاس بغداد حملے میں سات افراد ہلاک19 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||