عراق بم دھماکہ گورنر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک طاقتور بم دھماکے میں جنوبی صوبہ دیوانیہ کےگورنر اور پولیس چیف ہلاک ہوگئے۔ جس وقت ان کی گاڑی پر یہ بم دھماکہ ہوا خلیل جلیل حمزہ اور پولیس چیف میجر جنرل خالد حسن ایک قبائلی رہنما کی آخری رسومات سےدیوانیہ واپس آرہے تھے۔دھماکے میں گورنر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس چیف نے ہسپتال میں دم توڑا۔اس حملے میں تین محافظ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال ہے کہ چار سال قبل امریکی قیادت میں شروع ہونے والی فوجی کارروائی میں پہلی مرتبہ عراق کے کسی صوبے میں اتنے اعلیٰ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ عراقی سرکاری ٹیلی وثرن کے مطابق ان ہلاکتوں کے بعد نائب گورنر نے صوبے میں کرفیو نافذ کر دیاہے۔ ہلاک ہو نےوالےگورنرشیعہ مسلم پارٹی، سپریم اسلامک عراقی کونسل کے فوجی ونگ، بدر تنظیم کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے ۔اور صدر نے حال ہی میں صوبے میں دوسری ملیشیاؤں کو ہدایت کی تھی کہ وہ غیر مسلح ہو جائیں۔ | اسی بارے میں عراق: خودکش حملہ، 27 ہلاک06 August, 2007 | آس پاس بغداد: بمباری، 30 شدت پسند ہلاک08 August, 2007 | آس پاس بغداد میں دو دھماکے، ستّر ہلاک01 August, 2007 | آس پاس بغداد: سڑکوں پر لاشوں میں اضافہ05 July, 2007 | آس پاس عراق کا خونی دریا17 July, 2007 | آس پاس عراق: انسانی بحران بد سے بدتر30 July, 2007 | آس پاس عراق: چار امریکی فوجی ہلاک 03 August, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||