BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 August, 2007, 10:11 GMT 15:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: خودکش حملہ، 27 ہلاک
تلعفر (فائل فوٹو)
بم دھماکے کے بعد تلعفر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے
عراق میں پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے تلعفر میں ہونے والے ایک ٹرک خودکش بم دھماکے میں کم از کم ستائیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بم دھماکہ شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے میں ہوا ہے۔ اس حملے میں کئی افراد زخمی بھی بتائے جاتے ہیں۔ بہت سے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پورے تلعفر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔ عراق کے دیگر حصوں کی طرح اس علاقے میں بھی اتحادی فوج امن بحال کرنے کی کوششیں کر رہی ہے تاہم اس کے باوجود یہاں رواں سال بم دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں۔

تلعفر کے پولیس کمانڈر بریگیڈئر جنرل رحیم الجبوری نے بتایا کہ حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھرا ایک ٹرک چلا رہا تھا۔ دھماکہ خیز مواد ٹرک پر لدے تعمیراتی سامان کی ایک ہلکی سی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا۔

عراق کی وزارت داخلہ کے مطابق 27 مارچ کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مزاحمت کاروں نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے تلعفر کے ایک شیعہ علاقے میں ٹرک بم دھماکہ کرکے 152 افراد کو ہلاک جبکہ 347 کو زخمی کردیا تھا۔ اس کے بعد بظاہر جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ شیعہ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سنی فرقے کے 70 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔

خود کش حملے
افغانستان میں عراقی حربوں کا استعمال
’تباہی کے دہانے پر‘
عراق تقسیم کی جانب جا رہا ہے: تھِنک ٹینک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد