BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 09 May, 2006, 20:48 GMT 01:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تلعفر میں بم حملہ، 17 افراد ہلاک
عربی نقشہ
عراق کے شمالی شہر تلعفر میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم 17 افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہوئے ہیں۔

تلعفر شام کے ساتھ عراقی سرحد کے قریب واقع ہے ۔ پولیس کے مطابق بم شام کے سرحد سے تقریباً ڈیڑھ سو کلومیٹر دور ایک ٹرک میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک خودکش حملہ تھا۔

امریکی اور عراقی افواج کا کہنا ہے کہ تلعفر عراقی مزاحمتکاروں او غیر ملکی جنگجوؤں کا گڑھ رہا ہے۔

ستمبر میں ان افواج نے تلعفر میں ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔ اکتوبر میں اسی شہر میں ایک خودکش بم حملے میں تیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ تازہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب بازار میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ لوگ دکانوں کے بند ہونے سے پہلے خریداری میں مصروف تھے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے انہیں امریکی ڈاکٹروں نے امداد دی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 سے بھی زیادہ ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی ستر کے قریب ہو سکتی ہے۔

امریکیوں نے پچھلے سال تلعفر کا کنٹرول سنبھالا تھا اور حال میں امریکی صدر جارج بش نے اس کی مثال دے کر کہا تھا کہ ’یہ ایک آزاد شہر ہے اور اس کو دیکھ کر ہماری ایک آزاد عراق کے لیئے توقعات اورمضبوط ہوتی ہیں۔‘

اسی بارے میں
عراق: ’141 مزاحمت کار ہلاک‘
10 September, 2005 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد