فلوجہ اور تلعفر میں پچیس ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق سے ملنے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی فوج اور عراقی مزاحمت کاروں میں موصل کے مغرب میں واقع تلعفر کے مقام پر شدید لڑائی جاری ہے جس میں سترہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق شدت پسند تلعفر کے راستے مصر سے عراق میں داخل ہو رہے تھے۔ اس سے قبل فلوجہ شہر میں امریکی جنگی طیاروں نے مختلف اہداف پر میزائیلوں سے حملہ کیا تھا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور بہت سے زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ مرنے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے جو کہ گھروں میں سوتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی طیاروں نے اردن سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشت گرد ابو مصاب الزروقوی کے حامیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکہ ابو مصاب الزرقوی پر القاعدہ کا رکن ہونے کا بھی الزام عائد کرتا ہے۔ امریکی فوج پیر کو ایک کار بم دھماکے میں سات امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے فلوجہ پر مسلسل حملے کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||