عراق: ٹرک بم حملہ، 105 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں ہونے والے ایک ٹرک بم حملے میں ایک سو پانچ افراد ہلاک اور ڈھائی سو زخمی ہوگئے ہیں۔ کرکک کے قصبے آمرلی کے ایک بازار میں ہونے والے اس حملے میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک کو ایک دکان سے ٹکرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دھماکے سے بیشتر افراد موقع پر ہی مارے گئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے۔ قریب میں طبی مرکز نہ ہونے کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو زخمیوں کو آمرلی سے تقریباً پینتالیس کلومیٹر دور توز خرماتو لے جانا پڑا۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ زخمیوں نے راستے میں دم توڑا۔ یہ عراق میں ماہِ اپریل کے بعد ہونے والا سب سے مہلک حملہ تھا۔ اس کے علاوہ عراق میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ایک دوسرے واقعہ میں دیالہ صوبے میں ایک قہوہ خانے پر خود کش حملے میں بائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ایران کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ایک گاؤں کے اس قہوہ خانے پر آنے والے زیادہ تر لوگوں کا تعلق کُردوں کی شیعہ آبادی سے ہے۔ ادھر بغداد میں پولیس نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے سات افراد رات کو چھت پر سوتے ہوئے اس وقت مارے گئے جب ایک مارٹر گولہ وہاں گرا۔ اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کے نو سے سترہ سال کی عمر کے چار بچے اور ایک دوسرا عزیز شامل ہیں۔ واضح رہے کہ بجلی کی ترسیل میں بار بار کے تعطل اور شدید گرمی کی وجہ سے ان دنوں عراق میں زیادہ تر لوگ چھت پر سونے کو ترجیح دیتے ہیں۔
نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کرکک دھماکے کا تعلق علاقے میں مستقبل قریب میں متوقع سیاسی تبدیلیوں سے ہو سکتا ہے۔ صوبہ کرکک کی حیثیت کے تعین کے لیے ایک ریفرنڈم اس سال کے آخر میں ہو رہا ہے۔ کرکک اگرچہ عراقی کردستان سے باہر ہے لیکن کئی کردوں کا دعویٰ ہے کہ اسے کردستان کا قومی دارالخلافہ بنایا جانا چاہیے۔ عراقیوں کی ان ہلاکتوں کے علاوہ ملک میں موجود امریکی اور برطانوی حکام نے فوجیوں کی ہلا کتوں کے تازہ واقعات کی تصدیق بھی کی ہے۔تازہ ترین واقعہ میں بصرہ میں ایک برطانوی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ یہ افراد ملک کے جنوبی شہر میں رات بھر جاری رہنے والی لڑائی کے دوران ہلاک یا زخمی ہوئے۔ امریکہ کا کہنا ہے حالیہ دنوں میں اس کے چھ فوجی بھی مارے گئے ہیں جن میں سے چار بغداد میں اور دو جمعرات کو مغربی صوبے انبار میں ہلاک ہوئے۔ |
اسی بارے میں بغداد کار دھماکہ، سترہ باراتی ہلاک 06 July, 2007 | آس پاس فلوجہ: میرینز پر الزامات کی تحقیقات07 July, 2007 | آس پاس عراق: ہلاکتوں میں کمی کا دعویٰ02 July, 2007 | آس پاس امریکی ہلاکتوں پر تعزیتی دن27 May, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||