عراق:اقوام متحدہ کی تنقید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ نے گزشتہ دو مہینے سے بغداد اور اس کےگردونواح میں نئے سکیورٹی پلان شروع کرنے کے بعد سے حقوق انسانی کی حالت پر شدید تنقید کی ہے۔ عراق کے لیےاقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ عراقی حکام، ان تین ہزار قیدیوں کو جنہیں مختلف آپریشنز کے دوران حراست میں لیا گیا ہے بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت تقریباً چالیس لاکھ عراقیوں کی زندگی خوراک کی کمی کی وجہ سے خطرے سے دوچار ہے۔ اقوام متحدہ کے مشن نے عراقی حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شہری ہلاکتوں کے فائلوں تک رسائی فراہم کی جائے۔ عراقی حکام نے اقوام متحدہ کی پچھلی رپورٹ کے اعداد شمار پر بھی اعتراض کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے جنوری میں اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ سن دو ہزار چھ میں تقریباً ساڑھےچونتیس ہزار شہری ہلاک اور چھتیس ہزار زخمی ہوئے تھے۔ یہ عراقی حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ یکم جنوری سے اکتیس مارچ سن دو ہزار سات تک کے عرصہ پر محیط ہے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً تین ہزار افراد کوفروری کے وسط میں بغداد میں نئے سکیورٹی پلان متعارف کیے جانے کے بعد سے چھاپوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی تشویش اظہار کیا گیا ہے کہ گرفتار افراد کوان کے جائز حقوق نہیں دیے جا رہے۔ مجموعی طور پرعراقی اور امریکی حکومت کے تحت چلنے والے قید خانوں میں سنتیس ہزار سے زائد افراد مقید ہیں، جن میں زیادہ تر پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں عدالتی کارروائی کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں عراق میں حالات کو تیزی سی بگڑتا ہوا انسانی بحران قرار دیا گیا ہے۔اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ عام زندگی میں تعمیر نو کے کاموں پر کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود عام لوگوں کی حالت زندگی بگڑتی جا رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق چون فیصد عراقیوں کی روزانہ آمدن ایک امریکی ڈالر سے بھی کم ہے اور بے روز گاری کی شرح ساٹھ فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ رپورٹ میں آزادی اظہار کی بگڑتی ہوئی صورتحال جو میڈیا اور صحافیوں پر پر اثرانداز ہو رہی ہے اور مذہبی ونسلی گروہوں اور ادیبوں کو پورے عراق میں مذہبی انتہا پسندوں اور مسلح گروہوں کے ہاتھوں مسلسل نشانہ بننے کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں خودکش حملے میں نو امریکی ہلاک24 April, 2007 | آس پاس عراق: موت کی سزا، ایمنٹسی کی تنقید20 April, 2007 | آس پاس ’عراق پالیسی ناقص ہے‘11 April, 2007 | آس پاس سکیورٹی آپریشن کامیاب ہورہا ہے:بش20 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||