سکیورٹی آپریشن کامیاب ہورہا ہے:بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش کا کہنا ہے کہ عراق میں دو ماہ قبل شروع کیے جانے والے سکیورٹی آپریشن سے وابستہ توقعات پوری ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ صدر بش نے کہا کہ اگرچہ عراق میں اب بھی تشدد کےخوفناک واقعات پیش آ رہے ہیں لیکن اب لڑائی کا رخ بدلتا دکھائی دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا’ فی الحال یہ آپریشن اپنے مقاصد حاصل کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اگرچہ اب بھی عراق میں بدھ کو بغداد میں ہونے والے دھماکوں جیسے خوفناک حملے ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود اب لڑائی کا رخ تبدیل ہو رہا ہے‘۔ امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سکیورٹی منصوبے کی کامیابی کا صحیح اندازہ اس برس کے آخر تک لگایا جا سکتا ہے اور ابھی صرف اس کے ابتدائی نتائج ہی سامنے آئے ہیں۔ عراق کے لیے اس سکیورٹی منصوبے کے تحت مزید ہزاروں امریکی فوجی عراق بھیجے جا رہے ہیں جن میں سے تین بریگیڈ امریکی فوج بغداد میں تعینات بھی کی جا چکی ہے۔
تاہم صدر بش کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراقی حکومت کو کامیابی کے لیے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی لحاظ سے مضبوط ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا’ یہ عراقی عوام اور ان کے منتخب نمائندوں پر منحصر ہے کہ وہ حالات کی بہتری اور آگے بڑھنے کے لیے کتنی محنت کرنا چاہتے ہیں‘۔ عراق کے حوالے سے صدر بش کا یہ بیان امریکی سینیٹر ہیری ریڈ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق کی جنگ امریکہ ہار چکا ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: شیعہ سنی علاقے کے بیچ دیوار20 April, 2007 | آس پاس عراق: موت کی سزا، ایمنٹسی کی تنقید20 April, 2007 | آس پاس بغداد: بم دھماکے، دو سو تک ہلاک18 April, 2007 | آس پاس ہرماہ 50 ہزارعراقی ملک چھوڑ رہے ہیں17 April, 2007 | آس پاس عراق: اختلافات شدید، تشدد جاری15 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||