امریکی ہلاکتوں پر تعزیتی دن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق جنگ میں مرنے والے فوجیوں کی یاد میں امریکہ میں ایک یادگاری دن منانے اور سرکاری سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ عراق میں امریکی فوجی حکام نے مزید آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ کئی پرتشدد مہینوں میں سے مئی عراق میں تعینات امریکی فوج کے لیے کہیں زیادہ پرتشدد رہا ہے جس میں اب تک ایک سو کے قریب امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ صدر جارج بش پہلے ہی عراق میں تشدد میں اضافے کے خطرے کے بارے میں خبردار کر چکے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی پالیسی کے حوالے سے اس وقت انتہائی نازک وقت ہے۔ صدر بش کی عراق میں فوجیوں کی تعداد بڑھا کر بیس ہزار تک کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد قریب قریب مکمل ہو گیا ہے۔ فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ عراق میں ایک مؤثر سیاسی حکمت عملی کی تشکیل پر جاری کام بھی آخری مراحل میں ہے۔ | اسی بارے میں عراق: سات امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس عراق، چھ امریکی فوجی ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق میں دو امریکی فوجی ہلاک19 February, 2007 | آس پاس صدر بش کی عراق پالیسی مسترد24 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||