بغداد کار دھماکہ، سترہ باراتی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں ایک کار بم دھماکے میں کم سے کم سترہ باراتی ہلاک ہو گئے ہیں۔ عراقی دارالحکومت کے جنوبی حصے میں واقع شیعہ اکثریتی محلے ابو دشر میں ہونے والے اس دھماکے میں دولہا اور دلہن سمیت کم سے کم پچیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جمعرات کی شام یہ دھماکہ اس دوکان کے سامنے ہوا جہاں باراتی دولہا دلہن کے ساتھ تصویریں اتروانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ زخمیوں کو یرموک ہسپتال لایا گیا جہاں کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نوبیاہتہ جوڑے کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ابو دشر بغداد کے سنی اکثریتی علاقے دورہ میں واقع ہے اور یہاں لاقانونیت کا راج ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں یہاں کئی دھماکے اور مارٹر فائر کے واقعات ہو چکے ہیں جن میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی اور عراقی فوجوں نے بغداد اور اس کے نواح میں فرقہ وارانہ شورش اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔ علاقے میں ممکنہ کار بم دھماکے روکنے کے لیے فوجیوں نے مصروف بازاروں کے ارد گرد اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کی ہوئی ہیں اور مختلف مقامات پر چوکیاں قائم کی ہوئی ہیں۔ |
اسی بارے میں عراق: ہلاکتوں میں کمی کا دعویٰ02 July, 2007 | آس پاس امریکی ہلاکتوں پر تعزیتی دن27 May, 2007 | آس پاس سنی برادری سے اتحاد کی اپیل26 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||