عراق: ہلاکتوں میں کمی کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ بغداد میں اس سال فروری میں شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کے بعد سے جون میں عراقی شہریوں کی ہلاکتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بارے میں حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق جون میں ایک ہزار دو سو ستائیس عراقی شہری تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں جو مئی میں ہونے والی ایک ہزار نو اننچاس شہری ہلاکتوں کے مقابلے میں تقریباً چھتیس فیصد کم ہیں۔ تاہم ان اعداد و شمار کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کروائی جا سکتی کیونکہ ہلاکتوں کی ایک بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں کی جاتی۔ اطلاعات کے مطابق 2003 میں عراق پر اتحادی فوج کے قبضے کے بعد سے اس سال اپریل سے جون کے دوران کا عرصہ امریکی فوج کے لیے انتہائی سخت رہا ہے جس میں تین سو تیس فوجی ہلاک ہوئے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ دراصل بغداد اور آس پاس کے علاقوں میں فوجیوں کے گشت کی تعداد میں اضافہ ہے۔ دوسری طرف امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اتوار کو گشت پر معمور فوجی دستوں پر ہونے والے مختلف حملوں میں دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جارج بش نے بغداد اور اطراف کے علاقے میں تیس ہزار فوجی دستوں کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ ملک میں سکیورٹی کی صورت حال اور فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پایا جا سکے۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار اینڈریو نارتھ نے بتایا کہ امریکی کمانڈرز کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے جون میں عراقی شہریوں کی ہلاکتوں کے بارے میں جاری کردہ اعداد وشمار کے بارے میں محتاط ہیں تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ عراق میں فوجی دستوں کی تعداد میں اضافہ کا فیصلہ بہتر رہا ہے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت اس قسم کی معلومات جن ذرائع سے حاصل کرتی ہے اس کے بارے میں یہاں ابہام پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے عراق میں تعینات اقوام متحدہ کے مشن کے فراہم کردہ اعداد وشمار کو جاری نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر بھی نظر ثانی سے انکار کردیا ہے جس کا فیصلہ عراقی حکومت نے اس سال کے آغاز میں کیا تھا۔ |
اسی بارے میں عراق: پانچ امریکی فوجی ہلاک29 June, 2007 | آس پاس عراق: سنی رہنماؤں سمیت 30 ہلاک25 June, 2007 | آس پاس عراق: دو دن میں چودہ امریکی ہلاک21 June, 2007 | آس پاس عراق:کاربم دھماکوں میں چودہ ہلاک08 June, 2007 | آس پاس عراق: کار بم حملوں میں سات ہلاک06 June, 2007 | آس پاس عراق: سات امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس عراق: خودکش بم دھماکہ 30 ہلاک13 May, 2007 | آس پاس عراق، چھ امریکی فوجی ہلاک07 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||