عراق: سنی رہنماؤں سمیت 30 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں خودکش بم دھماکوں کے تین مختلف واقعات میں سنی قبائلی رہنماؤں سمیت تیس افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ دارالحکومت بغداد کے مرکزی حصے میں واقع ایک ہوٹل میں ہونے والے خودکش بم دھماکے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خودکش حملے کا نشانہ منصور ہوٹل میں ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جمع ہونے والے سنی قبائلی عمائدین تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سنی قبائلی رہنما فصال القعود سمیت چھ رہنما ہلاک ہونے والوں میں بتائے جاتے ہیں۔ ایک عراقی صحافی رحیم المالکی جو ’العراقیہ‘ ٹی وی کے لیے کام کرتے تھے وہ بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ بم منصور ہوٹل کی لابی میں رکھا گیا تھا۔ اس ہوٹل میں زیادہ تر غیرملکی اور عراقی حکام ٹھہرتے ہیں۔ امریکی فوج نے ہوٹل کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ہوٹل میں مغربی صوبے انبار کے سنی قبائلی عمائدین ایک اجلاس میں شرکت کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے فصال القعود انبار سالویشن کونسل کے بانیوں میں سے تھے جس کے امریکی فوجی حکام سے قریبی روابط ہیں۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دھماکہ بہت زوردار تھا اور پوری عمارت کچھ لمحوں کے لیے ہل کے رہ گئی۔ منصور ہوٹل میں کام کرنے والے ایک شخص سیف الربائی نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے عراقی ہیں اور زیادہ تر وہ لوگ ہیں جو اس وقت ہوٹل کے داخلی حصے میں موجود تھے۔ حملے کا نشانہ بننے والا ہوٹل دریائے دجلہ کےکنارے پر واقع ہے جو بغداد کے گرین زون سے قریب ہے جہاں زیادہ تر دارالحکومت آنے والے حکومتی اہلکار ٹھہرتے ہیں جبکہ غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد ہوٹل میں موجود ہے۔ اس سے قبل جنوبی شہر حیلہ اور شمالی شہر بیجی میں ہونے والے دو مختلف خودکش حملوں میں کم از کم اٹھارہ افراد ہوگئے ہیں۔ بغداد کے جنوب میں سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شہر حیلہ میں گورنر ہاؤس کے باہر پولیس میں بھرتی کے لیے جمع ہونے والے مجمع میں ایک خود کش حملہ ہوا جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ تیسرا خودکش حملہ شمالی شہر بیجی میں ہوا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس ہیڈ کوارٹر تھا۔ حملہ آور جو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ تیل سے بھرا ایک ٹرک میں چلا رہا تھا، اس نے ٹرک کو ہیڈ کوارٹر کی عمارت سے ٹکرا دیا جس سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ |
اسی بارے میں عراق: بم دھماکے میں 33ہلاک06 May, 2007 | آس پاس عراق، چھ امریکی فوجی ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق:کاربم دھماکوں میں چودہ ہلاک08 June, 2007 | آس پاس عراق میں القاعدہ کے مقابل سُنی11 June, 2007 | آس پاس عراق: دو دن میں چودہ امریکی ہلاک21 June, 2007 | آس پاس عراق:القاعدہ سربراہ ابومصری ’ہلاک‘ 01 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||