عراق:کاربم دھماکوں میں چودہ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی شہر بصرہ میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے نواح میں دو کار بم دھماکوں میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکے بصرہ کے شمال میں قرنہ کے علاقے میں ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ ایک بس سٹیشن پر ہوا جبکہ کچھ دیر کے بعد ہی دوسرا دھماکہ ایک بازار میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق گزشتہ روز پورے ملک میں مختلف پرتشدد کارروائیوں میں باسٹھ افراد مارے گئے تھے۔ اے پی کا کہنا ہے کہ بدھ کو بغداد میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک امریکی فوجی مارا گیا تھا جبکہ دو زخمی ہوگئے تھے۔ اس طرح عراق پر قبضے کے بعد سے وہاں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک تین ہزار پانچ سو ایک امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ جبکہ جون کے پہلے ہفتے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تئیس ہوچکی ہے۔ گزشتہ ماہ ایک سو بیس سے زیادہ امریکی فوجی مارے گئے تھے۔ اے پی کے مطابق جمعرات کو جنوبی عراق میں ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت کے بعد ملک میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد ایک سو پچاس ہوگئی ہے۔ |
اسی بارے میں عراق: کار بم حملوں میں سات ہلاک06 June, 2007 | آس پاس بغداد ابھی بھی کنٹرول سے باہر05 June, 2007 | آس پاس فلوجہ: خودکش حملہ، 20 ہلاک31 May, 2007 | آس پاس شہزادہ ہیری عراق نہیں جائیں گے17 May, 2007 | آس پاس چار برطانوی اور پانچ امریکی ہلاک05 April, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||