فلوجہ: خودکش حملہ، 20 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر فلوجہ میں پولیس کے ایک مرکز پر ہونے والے خودکش حملے میں دس پولیس اہلکاروں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکش حملہ جمعرات کو دن کے گیارہ بجے ہوا جب بہت سے نوجوان پولیس میں بھرتی کے لیے جمع ہوئے تھے۔ فلوجہ دارالحکومت بغداد کے مغرب میں انبار صوبے میں واقع ہے جہاں سنی مزاحمت کاروں اور امریکی اور عراقی فورسز کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔ حالیہ برسوں میں عراقی مزاحمت کاروں نے پولیس میں بھرتی کے مراکز کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا ہے۔ خبررساں ادارے اے پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ خودکش بمبار ایک بیلٹ میں دھماکہ خیز مواد باندھے ہوئے تھا اور کئی چیک پوائنٹ سے گزرنے میں کامیاب رہا۔ عراقی پولیس اور امریکی فوج نے فلوجہ میں یہ مرکز مقامی قبائلی سربراہوں کی مدد سے گزشتہ سنیچر کو شروع کیا تھا۔ | اسی بارے میں سنی برادری سے اتحاد کی اپیل26 May, 2007 | آس پاس امریکی ہلاکتوں پر تعزیتی دن27 May, 2007 | آس پاس بغداد:کار بم دھماکہ، انیس ہلاک28 May, 2007 | آس پاس ٹونی بلیئراچانک بغداد پہنچ گئے19 May, 2007 | آس پاس فلوجہ: کار دھماکہ، 40 افراد ہلاک24 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||