BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 19 May, 2007, 11:53 GMT 16:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ٹونی بلیئراچانک بغداد پہنچ گئے
ٹونی بلیئر اور نوری المالکی
ٹونی بلیئر کا عراق کا یہ ساتواں اور غالباً آخری دورہ ہے
برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے اچانک بغداد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراقی صدر جلال طالبانی اور وزیراعظم نوری المالکی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

ٹونی بلیئر کےبغداد کے گرین زون میں پہنچنے کے کچھ گھنٹے بعد ہی وہاں راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔افسران کا کہنا ہے ایسا نہیں لگتا کہ اس حملے کا نشانہ ٹونی بلیئر تھے۔

ٹونی بلیئر کا عراق کا یہ ساتواں اور غالباً آخری دورہ ہے کیونکہ اگلے ماہ وہ اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

گرین زون پر راکٹ حملے کے بارے میں ٹونی بلئیر کے ترجمان نے کہا کہ ’اس طرح کے راکٹ حملے معمول کی بات ہیں اور ہمارے پاس ایسی کوئی اطلاعات بھی نہیں ہیں جس سے شبہ کیا جائے کہ اس کا نشانہ وزیر اعظم تھے‘۔

بی بی سی کے نامہ نگار پال وڈ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اس علاقے پر ایک راکٹ حملہ ہوا جہاں سے صرف ایک میل کے فاصلے پرٹونی بلیئر عراقی رہنماؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔اس حملے میں ایک گارڈ ہلاک ہوا ہے۔

توقع ہے کہ اپنے اس دورے میں بلیئر عراق کےشیعہ اور سنی دھڑوں کے درمیان مفاہمت پر زور دیں گے۔عراق کے شیعہ اور سنی رہنما عراق کے منتخب افسران کے ساتھ ہر روز ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

ٹونی بلیئر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے اس دورے میں سیاست اور سکیورٹی کے بنیادی تعلق پر زور دینا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلیئر کےاس دورے کا مقصد عراق میں طویل مدتی امن قائم کرنے کی کوششوں کو تقویت پہنچانا ہے۔

ٹونی بلیئر پر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کو ایک غیر قانونی جنگ میں دھکیلا ہے روزنامہ’ آبزرور‘ کے حالیہ جائزے کے مطابق 58 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ عراق پر حملہ ایک غلطی تھی۔

ٹونی بلیئر نے اس ہفتے واشنگٹن میں کہا تھا’ہم نے ایک ایسا فیصلہ لیا جو ہمارے خیال میں بہت مشکل تھا ، مجھے اس وقت ایسا لگا تھااور آج بھی ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ درست تھا‘۔

اسی بارے میں
ٹونی بلیئر کی کہانی
10 May, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد