عراق: خودکش بم دھماکہ 30 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کے مطابق عراق کے شمالی شہر مخمور میں ایک خود کش ٹرک بم دھماکے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ کردستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے دفتر کے نزدیک ہوا ہے۔ اس حملے میں ایک سینیئر پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔ دھماکے کے وقت کرد ستان ڈیمو کریٹ پارٹی کے دفتر میں پارٹی کی میٹنگ ہو رہی تھی۔ مقامی پولیس چیف نے بتایا کہ کئی لاشیں ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے اربیل کے نزدیک ٹرک بم حملے میں 14 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ معمول کے بم دھماکوں اور عدم استحکام نے جس طرح عراق کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے اس کے مقابلے ملک کے شمالی حصے کے حالات قدرے بہتر ہیں۔ لیکن ملک کی شیعہ ، کرد اور سنی آبادی کے درمیان تیل کے اساسوں کی تقسیم سے متعلق بل کے مسودے نے سیاسی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔عراق کا زیادہ تر تیل شمال میں کرد اور جنوب میں شیعہ آبادی کے نزدیک ہے۔ | اسی بارے میں خود کش حملے اور دھماکے، سو ہلاک29 March, 2007 | آس پاس رمادی: کار بم دھماکے، 24 ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق: بم دھماکے میں 33ہلاک06 May, 2007 | آس پاس امریکی فائرنگ سے چھ بچے ہلاک08 May, 2007 | آس پاس بغداد کے بازارمیں دھماکہ 35 ہلاک15 April, 2007 | آس پاس خودکش حملے میں نو امریکی ہلاک24 April, 2007 | آس پاس ’عراق: کچھ مثبت حاصل نہیں ہوا‘09 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||