عراق جنگ کے لیے سرمائےکا بل منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے ایوان نمائندگان نے جولائی کے آخر تک عراق میں فوجی آپریشنز کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کا ایک بل منظور کیا ہے۔ بل کے تحت عراق میں مزید سرمائے کا تعلق عراق کے حالات اور ترقی کے معیار سے ہو گا۔ تاہم معیار کی ابھی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کے اراکین سرمائے کی فراہمی فوج کی واپسی کے ٹائم ٹیبل ساتھ مشروط کرنا چاہتے ہیں جبکہ صدر بش نے کہا ہے کہ وہ بل کو ویٹو کریں گے۔ تاہم انہوں نے ممکنہ سمجھوتے کی طرف بھی یہ کہہ کر اشارہ کیا ہے کہ ’معیار‘ کے تصور سے بات کچھ سمجھ آتی ہے۔ صدر بش نے پہلے ہی ایک بل کو ویٹو کیا ہوا ہے جس میں سرمائے اور فوجیوں کے انخلاء کو جوڑا گیا تھا۔ ڈیموکریٹس کی اکثریت والے ایوان نمائندگان نے جمعرات کو رات گئے یہ بل 205۔221 ووٹ سے منظور کیا۔ اگرچہ ایوان میں نیا بل پاس ہو گیا ہے تاہم وہاں موجود زیادہ تر ریپبلیکنز نے اس کی مخالفت کی۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اسے سینیٹ میں پاس کرنا کتنا مشکل ہو گا کیونکہ وہاں ڈیموکریٹس کی اتنی بڑی اکثریت نہیں ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو ایوان نمائندگان نے عراق سے تمام امریکی فوجیوں کی اگلے سال کے شروع میں واپسی کا بل نامنظور کردیا تھا۔ اِس بل کو ایوان میں ڈیموکریٹ پارٹی کے جنگ مخالف اراکین نے پیش کیا تھا۔ | اسی بارے میں بُش: عراق سے واپسی کا ِبل ویٹو01 May, 2007 | آس پاس ’مزاحمت کاروں کو غلط پیغام ملے گا‘ 27 April, 2007 | آس پاس صدر بنی تو فوج واپس آئےگی:ہیلری27 April, 2007 | آس پاس فنڈز میں تاخیر پر بش کی تنبیہ04 April, 2007 | آس پاس بش کو دھچکا، ڈیموکریٹس کی فتح28 March, 2007 | آس پاس عراق، فوجی انخلاء پر بحث منظور15 March, 2007 | آس پاس انخلاء کا منصوبہ، ویٹو کریں گے: بش08 March, 2007 | آس پاس عراق سےفوج کی واپسی: اعلان متوقع21 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||