فلوجہ: کار دھماکہ، 40 افراد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شہر فلوجہ میں اطلاعات کے مطابق کار بم کے ایک حملے میں کم سے کم 40 لوگ ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے ہلاکتوں کی تعداد بیس بتائی گئی تھی۔ حملے کا نشانہ ایک جنازہ میں شریک لوگ تھے۔ فلوجہ انبار صوبے کا دارالحکومت ہے اور بغداد سے پینسٹھ کلومیٹر دور ہے۔ فلوجہ کو سنی مزاحمت کاروں کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ ادھر امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ بغداد کے جنوب میں دریائے فرات سے ملنے والی لاش لاپتہ ہونے والے تین امریکی فوجیوں میں سے ایک کی ہے۔ جس فوجی کی لاش ملی ہے اس کا نام جوزف اینزک جونیر ہے اور ان کا تعلق کیلیفورینا سے ہے۔ تینوں فوجی بارہ مئی کو محمودیہ سے ایک حملے کے بعد لاپتہ ہوئے تھے۔ امریکی فوجی کارواں پر اس حملے میں چار امریکی فوجی اور ان کا ایک مترجم ہلاک ہو گئے تھے۔ عراقی پولیس نے بدھ کے روز لاش دریا سے نکالی تھی۔ پولیس کے مطابق مرنے والے کے سینے اور سر میں گولیوں کے نشان تھے۔ ان فوجیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد سے بڑے پیمانے پر ان کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا گیا ہے جس میں چار ہزار امریکی اور دو ہزار عراقی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ امریکی فوج نے لاپتہ فوجیوں کے بارے میں اطلاع دینے پر دو لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اسلامی مملکت عراق نامی ایک تنظیم نے ان فوجیوں کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ایک اسلامی ویب سایٹ پر شائع ہونے والے غیر مصدقہ بیان کے مطابق اس تنظیم نے امریکی فوج کو پیغام دیا ہے کہ اگر وہ لاپتہ فوجیوں کی سلامتی چاہتی ہے تو ان کی تلاش بند کر دے۔ | اسی بارے میں ’فلوجہ میں شہریوں کی حالت ابتر‘13 November, 2004 | آس پاس فلوجہ: دو امریکی فوجی ہلاک26 November, 2004 | آس پاس فلوجہ میں بدستور جھڑپیں23 December, 2004 | آس پاس فلوجہ خودکش حملہ: چھ امریکی ہلاک25 June, 2005 | آس پاس فلوجہ: دس امریکی فوجی ہلاک02 December, 2005 | آس پاس فلوجہ میں کونسل کے سربراہ ہلاک22 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||