BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ: دس امریکی فوجی ہلاک
گزشتہ سال امریکی فوج نے فلوجہ میں مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا تھا
عراق کے شہر فلوجہ کے پاس ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم دس امریکی فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔

فلوجہ میں گزشتہ سال امریکی فوج نے مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا تھا۔ امریکی فوج نے بتایا کہ جمعرات کو سیکنڈ مرین ڈویژن کے فوجی پیدل گشت کررہے تھے جب سڑک پر نصب ایک دیسی ساختہ بم پھٹ پڑا۔

اگست کے بعد سے عراق میں تعینات امریکی فوجیوں پر ہونے والا یہ سب سے بڑا حملہ ہے۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’گشتی پارٹی پر ایک دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا۔‘

بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والے فوجیوں میں سے سات ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔ امریکی فوج نے کہا ہے کہ فلوجہ اور اس کے اطراف میں مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ عراقی حکام اس حملے کو پندرہ دسمبر کے پارلیمانی انتخابات سے قبل مزاحمت کاروں کے حملے میں اضافے کا پیش خیمہ سمجھتے ہیں۔

اسی دوران امریکی اور عراقی افواج نے فلوجہ کے قریبی شہر رمادی میں بھی مزاحمت کاروں کے خلاف آپریشن جاری رکھا ہے۔ گزشتہ روز رمادی میں مزاحمت کاروں نے سڑکوں پر چیک پوائنٹ قائم کیے ہوئے تھے۔

66کم ترین بغاوت
عراق میں تین ہزار غیر ملکی شدت پسند
66کمرہ عدالت میں
صدام کے خلاف مقدمے کی کارروائی دیکھیں
66عراق میں تباہی
عراق میں خود کش حملوں کی تباہی کے مناظر
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد