فلوجہ: دو امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلوجہ میں گھر گھر اسلحہ کی تلاش کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق فلوجہ میں ایک گھر کی تلاشی کے دوران امریکی فوجیوں پر گرینیڈ پھینکا جس سے دو امریکی فوجی ہلاک گئے۔ فلوجہ میں اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ سولہ سو کو حراست میں لیا گیا ہے۔عراق کی عبوری حکومت نے کہا کہ فلوجہ سے حراست میں لیے گئے سولہ سو افراد میں ابو مصعب الزرقاوی کے ایک مشیر بھی شامل ہیں۔ امریکی فوج نے فلوجہ شہر میں ایک ایسے کارخانے کا پتہ چلایا ہے جہاں دھماکہ خیز مواد اور اینتھریکس بنانے کے نسخے موجود تھے ۔ امریکی فوج نے فلوجہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ بھی پکڑا ہے۔ اس سے قبل امریکی میرین نے کہا تھا کہ انہیں اتنی زیادہ مقدار میں اسلحہ ملا ہے جو پورے ملک میں بغاوت پھیلانے کے لیے کافی ہے۔ امریکی فوج کے بقول اسلحہ اور ہتھیاروں کی ’حیران کی دریافت‘ میں مارٹر بھی تھے، بم بنانے کا سامان اور آلات بھی، دستی بم بھی تھےاور راکٹ بھی۔ یہ اسلحہ مسجد سے ملحقہ ایک عمارت میں رکھا گیا تھا جو شہر کے مشرقی حصہ میں واقع ہے۔ ایک عراق اہلکار نے بتایا کہ امریکی فوجیوں کو ایک ایسے گھر کا بھی پتہ چلا ہے جس کے اندرایک کارخانہ تھا اور وہاں یہ ہدایات بھی ملی ہیں کہ اینتھیرکس کیسے بنائی جاتی ہے۔ تاہم امریکی میرین کہتے ہیں کہ فلوجہ میں امریکی کارروائی کے نتیجے میں خطرے کی وجہ سے بھاگ جانے والوں کی واپسی میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ شہر میں امریکی کارروائی کے بعد شہر میں نہ پانی ہے نہ بجلی۔ اتحادی فوج کو بھاری مقدار میں اسلحہ کا پتہ اس وقت ملا جب سینکڑوں برطانوی فوجیوں نے نہرِ فرات کے کنارے صدام حسین کے وفاداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔ میرین کمانڈر کے مطابق امریکی فوج کو گھر گھر تلاشی کے دوران کئی جگہ سے ہتھیار ملے ہیں اور سات سو گولے بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کلاشنکوف رائفلز، گولیاں، راکٹوں سے داغے جانے والے گولے اور توپیں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ ادھر عراق میں دیگر واقعات میں سمارا شہر میں کار بم کے دو دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلے دھماکے میں دس افراد زخمی ہوئے۔ تاہم دوسرے دھماکے میں عام جانی نقصان نہیں ہوا تاہم بمبار خود مارا گیا۔ امریکی اہلکاروں نے کہا ہے کہ انہیں شمالی شہر موصل میں پانچ لاشیں ملی ہیں جن میں سے کچھ عراقی فوجیوں کی ہیں۔ موصل میں حال ہی میں کافی زیادہ حملے ہوئے ہیں۔ جنوبی عراق میں پولیس نے کہا ہے کہ اس نے پانچ مشتبہ غیرملکی جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان میں سے دو کا تعلق سوڈان سے دو کا تیونس سے اور ایک کا لیبیا سے ہے۔ شبہہ ہے کہ یہ افراد بصرہ میں حملوں کی تیاری کرر رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||