BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 April, 2007, 11:38 GMT 16:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلوجہ میں کونسل کے سربراہ ہلاک
گزشتہ ہفتے عراق میں ایک دھماکے دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے
عراق میں جاری پرتشدد کارروائیوں کے دوران اتوار کو بغداد میں ایک پولیس اسٹیشن پر دو خودکش کار بم دھماکوں میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فلوجہ میں شہر کی کونسل کے سربراہ سمیع عبدالمیر الجمالی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بغداد کے شیعہ اکثریتی علاقے میں واقع پولیس اسٹیش پر ہونے والے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے لیکن ان کی تعداد کے بارے میں حتمی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار اور شہری دونوں شامل ہیں۔

ادھر عراق کے مغربی شہر فلوجہ میں شہری کونسل کے سربراہ سامي عبد الامير الجميلي کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

فلوجہ جہاں سنی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کی اکثریت آباد ہے وہاں گزشتہ چودہ مہینوں میں شہر کی کونسل کے یہ چوتھے رکن ہیں جن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق سامي عبد الامير الجميلي کا قتل سنی فرقے میں شدید تضادات کی عکاسی کرتا ہے۔ سامي عبد الامير الجميلي ایک قبیلے کے رہنما تھے اور وہ القاعدہ کے شدید مخالف سمجھے جاتے تھے۔ وہ امریکی کے ساتھ تعاون کرنے کے حامی تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد