بغداد:کار بم دھماکہ، انیس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی پولیس کے مطابق دارالحکومت بغداد میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم انیس افراد ہلاک اور چھیالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ سنک کے کاروباری علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہوا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ اس دھماکے میں آٹھ کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے ایک عینی شاہد اڑتیس سالہ تاجر غیت کریم کا کہنا تھا کہ’میں نے پہلے آگ کا گولہ دیکھا اور پھر دھماکے کی آواز سنائی دی‘۔ انہوں نے کہا’ یہ بہت خوفناک تھا اور زمین ہلتی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ جب میں جائے وقوعہ پر پہنچا تو مجھے جلے ہوئے جسم اور کٹی ہوئی ٹانگیں ملیں۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی گاڑیوں میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ آگ بجھانے والے عملے کو بھی اگ بجھانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا‘۔ | اسی بارے میں رمادی: کار بم دھماکے، 24 ہلاک07 May, 2007 | آس پاس بغداد: بارہ امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس عراق: سات امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس فلوجہ: کار دھماکہ، 40 افراد ہلاک24 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||