بغداد: بارہ امریکی فوجی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے چھاپہ مار حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز کو ہلاک کر دیا ہے اور اس کارروائی کے دوران پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ میجر جنرل ولیم کاڈویل کے مطابق اظہر الضلائمی شمالی بغداد میں ایک جھڑپ کے دوران اس وقت ہلاک ہوئے جب انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ کہا جاتا ہے کہ اظہر الضلائمی نے کربلا میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس حملے کے دوران ایک امریکی فوجی کو موقع پر اور چار فوجیوں کو اغوا کے بعد ہلاک کیا گیا۔ اس سے قبل امریکی حکام نے بتایا تھا کہ مغربی بغداد میں چھ امریکی فوجی اور ایک مترجم ملک کے دارالحکومت میں گشت کرتے ہوئے مارے گئے۔ امریکی حکام کے مطابق الضلائمی کو جنوری میں امریکی عراقی افواج کے اڈے پر ایک ایسے حملہ آور کی کارروائی کے بعد سے تلاش کیا جا رہا تھا جو امریکی فوجی وردی میں ملبوس تھا، انگریزی بولتا تھا اور امریکی اسلحہ سے لیس تھا۔ میجر جنرل ولیم کاڈویل نے سی این این سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’اور جمعہ کو آخرِ کار ہم نے اسے تلاش کر لیا‘۔ بغداد سے اسی کلومیٹر جنوب میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ان کی گاڑی ایک دھماکے کا نشانہ بنی تھی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق عراق میں جمعہ سے لے کر اب تک ہلاک ہونے والی امریکی فوجیوں کی تعداد پندرہ اور اس مہینے میں یہ تعداد چھہتر ہو گئی ہے۔ بغداد میں بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سڑک کے کنارے نصب ہوئے بم غیر ملکی فوجیوں کے لیے اب تک سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ تشدد کے دیگر واقعات میں عراقی پولیس نے کہا ہے کہ بغداد میں کار بم کے حملوں میں پانچ لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ | اسی بارے میں عراق: سات امریکی فوجی ہلاک21 May, 2007 | آس پاس عراق، چھ امریکی فوجی ہلاک07 May, 2007 | آس پاس عراق : بم دھماکے، پانچ امریکی ہلاک26 March, 2007 | آس پاس تین امریکیوں سمیت سترہ ہلاک10 April, 2007 | آس پاس لاپتہ فوجی: ’القاعدہ نے اغواء کیا‘15 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||