BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 June, 2007, 11:48 GMT 16:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: کار بم حملوں میں سات ہلاک
امریکی فوجی
مئی کے مہینے میں عراق میں ایک سو بیس امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔
عراقی پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکے شیعہ اکثریتی علاقے قدیمیہ میں ہوئے۔

جبکہ شہر کے جنوب میں مِشخاب کے علاقے میں شیعہ راہنما آیت اللہ علی السیستانی کے ایک معاون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ السیستانی کے ایک ترجمان کے مطابق معاون کو ان کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے منگل کی شام گولی ماری تھی۔

منگل کو ہی فلوجہ میں ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکہ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ بغداد میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے جس منصوبے پر عمل کیا جا رہا ہے اس میں خاصی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

دارالحکومت میں چار ماہ سے زیرعمل اس منصوبے کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ بغداد کے مغرب میں شیعہ اور سنی آبادیاں اب بھی پرخطر ہیں۔

اس نئے منصوبے کے تحت بغداد میں بیس ہزار سے زیادہ امریکی فوجیوں کو سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

مئی کا مہینہ عراق میں امریکی فوجیوں کے لیے انتہائی ہلاکت خیز تھا جس کے دوران ایک سو بیس امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔ جبکہ جون کے ابتدائی تین دنوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چودہ ہو چکی ہے۔

خردبینجنگ کی قیمت
عراق جنگ سے تحقیق متاثر: سائنسدان
عراقی بچے عراقی بچوں کا المیہ
عراق میں بقا کی جنگ لڑتے یتیم بچے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد