کیلیفورنیا میں عراق پر بل منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں قانون سازوں نے ایک بل پاس کیا ہے جو ریاست کے ووٹروں کو یہ موقع مہیا کرے گا کہ وہ عراق سے فوج کی واپسی کے لیے اپنے موقف کا اظہار کر سکیں۔ اس بل کو کیلیفونیا کے سینیٹ نے پاس کیا ہے جس میں ڈیوموکریٹس کی اکثریت ہے تاہم اس کے لیے ریاستی اسمبلی اور ریاست کے گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کی منظوری ضروری ہے۔ اس اقدام کو ریاست میں فروری میں ہونے والے پرائمری صدارتی بیلٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ نومبر دو ہزار آٹھ میں امریکی نئے صدر کا انتخاب کریں گے۔
اس بل کے تحت صدر بش کو بیلٹ پیپر کے ذریعے درخواست کی جا سکتی ہے کہ وہ فوری طور پر عراق سے بحفاظت اور منظم طریقے سے امریکی فوج واپس بلا لیں۔ تاہم اس بل کو منظور کرنے کے لیے ریاستی اسمبلی کی منظوری ضروری ہے جس میں بھی ڈیموکریٹس کی اکثریت ہے۔ ریاست کے گورنر آرنلڈ شوارزنیگر کے ترجمان نے کہا ہے کہ گورنر نے ابھی اس پر کوئی موقف اختیار نہیں کیا ہے تاہم وہ فوج کے انخلاء کے نظام الاوقات کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ بھی موقف ہے کہ امریکی فوج فاتح واپس آئے۔ |
اسی بارے میں امریکی ہلاکتوں پر تعزیتی دن27 May, 2007 | آس پاس بغداد ابھی بھی کنٹرول سے باہر05 June, 2007 | آس پاس فلوجہ: خودکش حملہ، 20 ہلاک31 May, 2007 | آس پاس عراق: کانگریس نے فنڈز منظور کر دیے24 May, 2007 | آس پاس لاپتہ امریکی فوجی کی لاش ملی گئی23 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||